🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے لیگی رہنماؤں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نون لیگی رہنماؤں نے جھوٹ بولا، مسلم لیگ نون سمجھ رہی ہے شہبازشریف کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہوا ہے، شہباز شریف کی ضمانت نہ ہونے پر اب یہ لوگ رو رہے ہیں۔
اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کسی پر اثرانداز ہونے کی کوشش نہیں کرتی، تمام عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کرتی ہے، میں صبح سے مسلم لیگ نون کی قیادت کا اپنے جھوٹ پر رونا پیٹنا دیکھ رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ شہباز خاندان کے پاس 1998 ء میں ڈیڑھ کروڑ روپے تھے، 10سال میں 7ارب 32کروڑ روپے سے زیادہ بنالیے ، اتنی تو زندگی بھی نہیں جتنا شہباز شریف نے پیسہ بنایا ہے۔شہباز گِل نے کہا کہ مسلم لیگ نون سمجھ رہی ہے شہبازشریف کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہوا ہے، مریم اورنگزیب نے عدالت کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، شہباز شریف کے پاس ایم بی بی ایس یعنی میاں بیوی بچوں سمیت ڈگری ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر نون لیگ کے ترجمانوں نے جھوٹ بولا،شرم کی بات ہے، یہ لوگ کرائم کیلئے عورتوں کے نام استعمال کرتے ہیں، شہبازشریف کو شرم آنی چاہیے خواتین کے نام پر بھی ٹی ٹی لگوائیں، نصرت شہباز کے نام پر 26 جعلی ٹی ٹی لگوائیں۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سے زیادہ 1103ضعیف لوگ پنجاب کی جیلوں میں ہیں، بزرگ کا مسئلہ ہے تو نون لیگ دیگر ضعیف لوگوں کی بھی ضمانت کرائے۔شہباز گِل نے کہا کہ 2001ء میں حمزہ شہباز کے اثاثے ایک کروڑ 80 لاکھ تھے،2018 ءمیں شہبازشریف کے اثاثے 2259 ملین روپے کے تھے، شہبازشریف نے جعلی ٹی ٹی کے ذریعے1.1ارب روپےحاصل کیے۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں کے ہاتھوں مغربی کنارے کے حالیہ شہداء کی تعداد
🗓️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: رپورٹس کے مطابق، حالیہ صیہونی قابض فوج کے مغربی کنارے
ستمبر
شوکت ترین کوسینیٹر بنانے کی راہ ہموار ہو گئی
🗓️ 23 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)سینیٹر ایوب آفریدی کی جانب سے استعفی دینے کے
نومبر
یمن کے بارے میں اقوام متحدہ کی تشویش عملی اقدامات میں بدلنا چاہیے :یمنی عہدیدار
🗓️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں:یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے ایک سینئر رکن نے اقوام
دسمبر
نیتن یاہو کی جنگی کونسل کے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟
🗓️ 28 مئی 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے صیہونی حکومت کے حکام کے درمیان بڑھتے
مئی
سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 29.42 فیصد پر آگئی
🗓️ 17 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ادارہ شماریات پاکستان کی جانب سے جاری کردہ
دسمبر
جارج بش الیکشن میں آنے کے امیدوار
🗓️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے ترجمان نے اعلان
ستمبر
ملک میں پٹرول کی کمی ہو سکتی
🗓️ 4 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا امکان پیدا ہو
جون
ہم اکیلے اتنے بڑے زلزلے کے نتائج سے نہیں نمٹ سکتے:ترکی
🗓️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ ہمارے لیے اکیلے
مارچ