شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران پاکستان کو 6 سے 8 ارب ڈالر کا ریلیف پیکج ملنے کا امکان

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران پاکستان کو 6 سے 8 ارب ڈالر کا ریلیف پیکج ملنے کا امکان ظاہر کردیا گیا۔

نجی ٹی وی نے  ذرائع وزارت خزانہ کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ شہباز شریف کے دورے کے دوران سعودی ولی عہد سے ریلیف پیکج سے متعلق بات چیت ہوگی،ریلیف پیکج 3 طرح سے پاکستان کو سپورٹ کرسکتا ہے ، ادھار تیل ، ایل این جی اور یوریا کھاد کی سہولت پر بات چیت کا امکان ہے ، زرمبادلہ کے ذخائر بہتر بنانے کیلئے 3 ارب ڈالر ملیں گے ۔

رپورٹ میں ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سعودی عرب کی گارنٹی پر سعودی بینکوں سے سستے قرضوں کی فراہمی پر بات چیت کا امکان ہے ، ادھار تیل کی سہولت کے پروگرام کا حجم دگنا کیا جاسکتا ہے ، کورونا کے دوران بے روزگار پاکستانیوں کی نوکری بحالی کے امور پر بات چیت ہوسکتی ہے ، سعودی عرب میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

اس کے علاوہ سعودی عرب میں پاکستانی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوگا ، پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 3 روزکے سرکاری دورے پرآج سعودی عرب روانہ ہوں گے ، وزیراعظم شہبازشریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پرآج مدینہ منورہ پہنچیں گے ، شہباز شریف کا وزارت اعظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا غیرملکی دورہ ہے۔ وزیراعظم کے ساتھ سعودی عرب کا دورہ کرنے والے 13 رکنی وفد میں بلاول بھٹوزرداری ، خالد مقبول صدیقی ، شاہ زین بگٹی ، مریم اورنگزیب ، خواجہ آصف ، چوہدری سالک حسین ، مفتاح اسماعیل اورمحسن داوڑ شامل ہیں ۔

مشہور خبریں۔

سال 2023 میں کون سا سوشل میڈیا پلیٹ فارم مقبول رہا؟

?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں: رواں سال حیران کن طور شارٹ ویڈیو ایپلی کیشن ٹک

جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ: صنم جاوید، عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور

?️ 27 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو

بھارت سے تناؤ معیشت کیلئے سازگار نہیں، امید ہے آئی ایم ایف بورڈ 1.3 ارب ڈالر کی منظوری دے گا، وزیر خزانہ

?️ 27 اپریل 2025واشنگٹن: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ

جرمنی نے اپنے دو جوہری پاور پلانٹس کے آپریشن میں توسیع کی

?️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں:    جرمن حکومت نے بجلی کی فراہمی کے شعبے میں

جوان ہوں لیکن منگنی نہیں کی، مہوش حیات کی ویڈیو وائرل

?️ 19 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ اگرچہ وہ

غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں صیہونی حکمرانوں میں اختلاف

?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر جنگ نے جنگی کابینہ کے اجلاس میں نیتن

لبنانی سرزمین پر اسرائیلی ڈرون گر کر تباہ ہوگیا

?️ 17 جولائی 2021تل ابیب (سچ خبریں)  لبنانی سرزمین پر اسرائیلی ڈرن گر کر تباہ

روس کا افریقی ممالک کی طرف جھکاؤ

?️ 6 اگست 2023سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اعلان کیا کہ یہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے