?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران پاکستان کو 6 سے 8 ارب ڈالر کا ریلیف پیکج ملنے کا امکان ظاہر کردیا گیا۔
نجی ٹی وی نے ذرائع وزارت خزانہ کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ شہباز شریف کے دورے کے دوران سعودی ولی عہد سے ریلیف پیکج سے متعلق بات چیت ہوگی،ریلیف پیکج 3 طرح سے پاکستان کو سپورٹ کرسکتا ہے ، ادھار تیل ، ایل این جی اور یوریا کھاد کی سہولت پر بات چیت کا امکان ہے ، زرمبادلہ کے ذخائر بہتر بنانے کیلئے 3 ارب ڈالر ملیں گے ۔
رپورٹ میں ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سعودی عرب کی گارنٹی پر سعودی بینکوں سے سستے قرضوں کی فراہمی پر بات چیت کا امکان ہے ، ادھار تیل کی سہولت کے پروگرام کا حجم دگنا کیا جاسکتا ہے ، کورونا کے دوران بے روزگار پاکستانیوں کی نوکری بحالی کے امور پر بات چیت ہوسکتی ہے ، سعودی عرب میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے پر بھی بات چیت متوقع ہے۔
اس کے علاوہ سعودی عرب میں پاکستانی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوگا ، پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 3 روزکے سرکاری دورے پرآج سعودی عرب روانہ ہوں گے ، وزیراعظم شہبازشریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پرآج مدینہ منورہ پہنچیں گے ، شہباز شریف کا وزارت اعظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا غیرملکی دورہ ہے۔ وزیراعظم کے ساتھ سعودی عرب کا دورہ کرنے والے 13 رکنی وفد میں بلاول بھٹوزرداری ، خالد مقبول صدیقی ، شاہ زین بگٹی ، مریم اورنگزیب ، خواجہ آصف ، چوہدری سالک حسین ، مفتاح اسماعیل اورمحسن داوڑ شامل ہیں ۔
مشہور خبریں۔
پہلی بار 9 لاکھ سے زائد ویکسینیشن کا ریکارڈ
?️ 31 جولائی 2021اسلام آباد( سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد
جولائی
لبنان کے لیے حزب اللہ کے بغیر بنیادی چیلنجز
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: لبنانی ویب سائٹ "النشرہ” نے ایک مضمون میں لکھا ہے
مئی
کیا نیتن یاہو صیہونی حکام سے بات نہیں کرتے!؟
?️ 17 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے قابض حکام کے درمیان اختلافات کے دائرے
مارچ
یمنی عوام کے خلاف ممنوعہ بمبوں کا استعمال
?️ 22 مارچ 2021سچ خبریں:باخبر ذرائع کے مطابق سعودی عرب صنعا میں رہائشی علاقوں پر
مارچ
امریکا بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف سازش کر رہا ہے
?️ 24 اکتوبر 2021کراچی(سچ خبریں) پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے سربراہ خالد
اکتوبر
ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں: اردن
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں:اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے اتوار کے روز اس
اکتوبر
عطوان: ایران کا دیانتدارانہ وعدہ صہیونی منصوبے کو تباہ کر دے گا
?️ 16 جون 2025سچ خبریں: ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ
جون
محمد ضیف کیسے ہیں؟
?️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی صحافی نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا کہ القسام
دسمبر