شہباز شریف کی پیوٹن سےملاقات، روسی صدر نے دورہ ماسکو کی دعوت دی

شہبازشریف پیوٹن

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے چائنہ کے شہر بیجنگ میں روسی صدر سے ملاقات کی، اس موقع پر ولادیمیر پیوٹن نے انہیں دورہ ماسکو کی دعوت دی۔

بیجنگ میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ روس کےساتھ تعلقات کا فروغ چاہتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس سے تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کےخواہش مند ہیں، روس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں، ہم اپنے تعلقات کو بلندیوں تک لے جانا چا ہتے ہیں۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن اور خوشحالی کا فروغ چاہتا ہے، دورانِ گفتگو انہوں نے پیوٹن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ دوسری جانب صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر شدید افسوس ہوا۔

روسی صدر نے دوران ملاقات شہباز شریف کو دورہ ماسکو کی دعوت بھی دی، جس پر وزیراعظم نے اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے روس کا دورہ کرکے بہت خوشی ہوگی۔

مشہور خبریں۔

حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

?️ 1 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول

امریکا اور یورپی یونین کا پاکستان کے انتخابات سے متعلق اظہارِ تشویش

?️ 10 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) یورپی یونین اور امریکا نے پاکستان میں 8

افغانستان ہمارا دشمن نہیں ہے، اسے دشمن بنانے کی کوشش نہ کریں، عمران خان

?️ 18 مارچ 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین

افغانستان میں انسانی بحران بچنے کے لئے عالمی اشتراک کی ضرورت ہے

?️ 24 نومبر 2021راولپنڈی(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے

غزہ کی جنگ کے معاملے پر شہید ہنیہ کے قتل کے اثرات

?️ 2 اگست 2024سچ خبریں: الجزیرہ نیوز ویب سائٹ نے ایک مضمون میں تحریک حماس

کیا فرانس یوکرین میں خصوصی فوجی دستے بھیجنے والا ہے؟

?️ 3 مارچ 2024سچ خبریں: ایک فرانسیسی میگزین نے لکھا ہے کہ اس ملک کی

دہلی میں ہندوؤں کی تقریب پر گوشت کی دکانیں بند کرنے کا حکم

?️ 6 اپریل 2022سچ خبریں:بھارت کے دارالحکومت دہلی کے جنوبی علاقے میں ہندوؤں کے نوراتری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے