?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے چائنہ کے شہر بیجنگ میں روسی صدر سے ملاقات کی، اس موقع پر ولادیمیر پیوٹن نے انہیں دورہ ماسکو کی دعوت دی۔
بیجنگ میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ روس کےساتھ تعلقات کا فروغ چاہتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس سے تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کےخواہش مند ہیں، روس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں، ہم اپنے تعلقات کو بلندیوں تک لے جانا چا ہتے ہیں۔
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن اور خوشحالی کا فروغ چاہتا ہے، دورانِ گفتگو انہوں نے پیوٹن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ دوسری جانب صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر شدید افسوس ہوا۔
روسی صدر نے دوران ملاقات شہباز شریف کو دورہ ماسکو کی دعوت بھی دی، جس پر وزیراعظم نے اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے روس کا دورہ کرکے بہت خوشی ہوگی۔


مشہور خبریں۔
کمان میں تبدیلی کے دو ہی دن بعد آئی ایس پی آر کا سربراہ تبدیل
?️ 2 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کمان
دسمبر
پاکستان رواں ماہ کورونا ویکیسن کی 80 لاکھ خوراکیں وارد کرے گا
?️ 19 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چین سے رواں ماہ کورونا ویکیسن کی 80
جون
امریکی ایلچی: شام اور اسرائیل سیکیورٹی معاہدے کے قریب ہیں
?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: شام اور لبنان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے ٹام
ستمبر
شمالی وزیر ستان میں فوج کا ایک جوان شہید اور دو زخمی ہوگئے
?️ 22 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ‘آئی ایس پی
اگست
کیا ہمارے خفیہ ادارے شہریوں کی کالز اور پیغامات سنتے ہیں؟
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان میں حالیہ برسوں کے دوران، وزیراعظم، ان کی اہلیہ،
جولائی
داسو ڈیم منصوبے پر پاکستان اور چین جلد دوبارہ کام شروع کریں گے: دفتر خارجہ
?️ 18 جولائی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) داسو ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے حوالے
جولائی
ایرانی تیل کے بغیر تیل کی قیمت 100 ڈالر سے اوپر جائے گی:امریکی ماہر
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:انرجی اسپیکٹس کے بانی نے ایران کو ایک ممکنہ محرک کے
اگست
اسرائیل امریکہ کے لیے سب سے بڑا بوجھ ہے:امریکی صحافی
?️ 23 فروری 2026اسرائیل امریکہ کے لیے سب سے بڑا بوجھ ہے:امریکی صحافی امریکی صحافی
فروری