?️
اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات اور قطر کی قیادت سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور دونوں ریاستوں کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی تعلقات بڑھانے پر زور دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کو ٹیلی فون کیا اور انہیں عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی، وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
جمعہ کو ہونے والی گفتگو میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے خصوصی دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت اور متنوع بنانے کے لیے اپنے باہمی عزم کا اعادہ کیا۔
متحدہ عرب امارات کے صدر نے وزیراعظم کی مبارکباد کا جواب دیا اور پاکستانی عوام کے لیے عید کے پرمسرت موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اماراتی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی جسے شیخ محمد بند زید نے قبول کر لیا۔
متحدہ عرب امارات مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور سرمایہ کاری کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔
بعد ازاں وزیراعظم نواز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمین بن حمد الثانی کو فون کیا اور انہیں عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی، وزیراعظم نے قطر کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
وزیراعظم آفس کے مطابق قطری امیر نے مبارکباد کا جواب دیا اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے بہترین دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان موجود مضبوط سیاسی اور اقتصادی تعاون کو آگے بڑھانے کا عزم ظاہر کیا، انہوں نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور مشترکہ دلچسپی کے تمام امور پر مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے قرضوں کی واپسی کے لیے بھی دعا کی جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ قوم کو درپیش تمام معاشی بحرانوں کی جڑ ہے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیر اعظم نے حج کے موقع پر عازمین کو مبارکباد دی اور مسلم دنیا اور پاکستان کے لیے دعا کی۔
اپنے پیغام میں شہباز شریف نے زائرین سے انسانیت کے لیے خصوصی دعائیں کرنے اور مصائب کے خاتمے کی دعا مانگنے کی بھی اپیل کی، انہوں نے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور وہاں کے مظلوم عوام کی حفاظت کے لیے بھی دعا کی۔
وزیراعظم نے قوم سے شہدا کے لیے خصوصی دعا کرنے کی بھی اپیل کی۔


مشہور خبریں۔
خیبر پختونخوا کابینہ میں 15 وزراء کو شامل کیے جانے کا امکان
?️ 25 فروری 2024پشاور: (سچ خبریں) صوبہ خیبر پختونخوا کابینہ میں 15وزراء کو شامل کیے
فروری
کیا بائیڈن کی صدارتی امیدواری سے دستبرداری ہوں گے؟
?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: 2024 کے صدارتی انتخابات سے امریکہ کے صدر جو بائیڈن
جولائی
امریکی سیاست کے بارے میں امریکی تجزیہ کار کا اہم اعتراف
?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں:امریکہ میں کالج آف پولیٹیکل سائنس اینڈ پبلک پالیسی کے اسسٹنٹ
جولائی
غزہ میں جنگ بندی کے مخالفین انسانی جرائم کے براہ راست ذمہ دار
?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں:ترک پارلیمنٹ کے اسپیکر نعمان کرتولموش نے کہا کہ غزہ میں
دسمبر
کورونا کی وجہ سے جمعہ سے نئی پابندیاں لگائی جائیں گی
?️ 21 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ و ترقیات اسد عمر کا کہنا
اپریل
شامی فوج پر داعش کا حملہ
?️ 11 اگست 2023سچ خبریں: شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مشرقی شام میں
اگست
یمنی عوام کےلیے سعودی اتحاد کی ایجاد کردہ مستقل مصیبت
?️ 5 اپریل 2021سچ خبریں:گذشتہ چھ سال میں سعودی اتحاد نے یمن کے وسیع علاقوں
اپریل
ایران، یمن اور حزب اللہ کی زبردست کارنامے زیاد النخالہ کی زبانی
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسلامی جہاد موومنٹ کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے کہا کہ
اکتوبر