?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور عید الفطر کے پرمسرت موقع پر نیک تمناؤں کے اظہار کے ساتھ مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی عرب کے برادر عوام کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ ساتھ عید کی مبارکباد دی۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے 28 سے 30 اپریل 2022 کو اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی قیادت اور حکومت کی جانب سے پرتپاک استقبال اور فراخدلانہ مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔
دورے کے دوران سعودی ولی عہد کے ساتھ اپنی گفتگو کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے ساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تمام شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو مزید بلند کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات کے دوران کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے اپنے پختہ عزم پر بھی زور دیا۔
سعودی علی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے عید کی مبارکباد کا گرمجوشی سے جواب دیا اور پاکستانی عوام کے لیے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سعودی ولی عہد نے دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھانے اور متنوع بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران طے پانے والی مفاہمت پر عملدرآمد کے عزم پر زور دیا۔
اعلامیے کے مطابق دونوں قائدین نے دونوں برادر ممالک کے عوام کے باہمی مفادات کے لیے دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد 28 اپریل کو اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے۔
تین روزہ غیر ملکی دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کے مابین ملاقات بھی ہوئی جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات، معیشت، سرمایہ کاری، تجارت کو مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مشہور خبریں۔
یمن میں برطانیا اور سعودی جاسوسوں کے منصوبے ناکام
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: یمنی سیکورٹی سروسز نے دسمبر 2024 میں برطانوی اور سعودی
جنوری
11 جماعتوں کی اتحادی حکومت میں معاملات خراب ہونا شروع
?️ 4 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اس کے علاوہ
جون
افواج پاکستان کسی خاص سیاسی سوچ اور جماعت کی نمائندگی نہیں کرتیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
?️ 25 اپریل 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل
اپریل
چینی فوج زیادہ جارح اور خطرناک ہو گئی ہے:امریکی عہدہ دار
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی مسلح افواج کے سربراہ نے مشرقی ایشیا کے دورے کے
جولائی
مودی بھارت میں غیرمقبول ہوچکا، مستعفی ہوجانا چاہیے، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 14 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سربراہ جمعیت علمائے اسلام ( ف ) مولانا
مئی
برطانوی فوجی پولیس کے ڈھانچے کے اندر عصمت دری، ذلت اور خاموشی کے کلچر کو بے نقاب کرنا
?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: ایک برطانوی میڈیا آؤٹ لیٹ نے ایک چونکا دینے والی
مئی
لبنانی گیس کے وسائل پر تل ابیب کے حملے کے خلاف لبنانیوں کا احتجاج
?️ 12 جون 2022سچ خبریں: فارس لبنانی عوام کی ایک بڑی تعداد نے ہفتہ کو
جون
فواد چوہدری کا موسیقاروں، فنکاروں سے متعلق اہم اعلان
?️ 22 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے
دسمبر