وزیرستان (سچ خبریں) شمالی وزیرستان حسو خیل میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 1 دہشت گرد ہلاک جب کہ 6 کو گرفتار کرلیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقہ حسو خیل، میر علی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔ اس دوران فائرنگ کے شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ اس کے 6 ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ایسی ہی ایک کارروائی کی گئی تھی۔ پاک فوج کا دہشتگردوں اور سہولتکاروں کے خلاف آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن میں ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا، دوران آپریشن دیسی ساختہ بارودی سرنگ پھٹنے سے 2 جوان شہید ہوگئے، پاک فوج نے دہشتگردوں کی تلاش کیلئے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسالی میں کلیئرنس آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دیسی ساختہ بارودی سرنگ پھٹ گئی، بارودی سرنگ پھٹنے سے 2 جوان شہید ہوگئے، جام شہادت نوش کرنے والوں میں 25 سالہ سپاہی ضیاء اکرم اور 20 سالہ جوان مصور خان شامل ہیں۔ ضیاء اکرم کا تعلق مظفر آباد اور مصور خان کا تعلق باجوڑ سے ہے۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میں فرار ہوتے دہشتگردوں میں ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔
مشہور خبریں۔
شیخ رشید کے میڈیا سینٹر پر قانون نافذ کرنے والے ادارے کا چھاپہ
مئی
سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان؛عمران خان دوراہے پر
جولائی
ایک بالشت فلسطینی سرزمین پر قبضے کی اجازت نہیں دیں گے:حماس
نومبر
سائنسدانوں کا ماں کے دودھ کا متبادل تیار کرنے کا دعویٰ
جون
یمنیوں نے تیل منڈی میں بھی ہلچل مچادی؛سات سال میں سب سے زیادہ قیمتیں
جنوری
بحیرہ احمر میں امریکہ اور برطانیہ کی حالت زار
فروری
سعودی وزیر خارجہ کا ایران پر ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام
ستمبر
اسکولوں میں 11 اکتوبر سے مستقل کلاسز کے آغاز کا اعلان
اکتوبر