نااہلی کی مدت سے متعلق سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت آج ہوگی

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن ایکٹ کے بعد تاحیات نااہلی برقرار رہے گی یا نہيں؟ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی لارجر بینچ آج کیس کی سماعت کرے گا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بینچ آج دن 11 بجے کیس کی سماعت کرے گا۔ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحیٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی 7 رکنی لارجر بینچ کا حصہ ہیں۔

قانون دانوں کا کہنا ہے کہ نااہلی 62 ون ایف کی بجائے الیکشن ایکٹ کے تحت قرار دی گئی تو نواز شریف اور جہانگیر ترین الیکشن لڑنے کے اہل ہوجائیں گے۔

قانون دانوں کے مطابق آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف میں نااہلی کی مدت نہیں لکھی لیکن ماضی میں سپریم کورٹ نے تشریح کرکے اسے تاحیات نااہلی سے تعبیر کیا تھا۔

واضح رہے کہ 11 دسمبر کو میر بادشاہ خان قیصرانی کی نااہلی کے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے تھے کہ تاحیات نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ اور الیکشن ایکٹ میں ترامیم دونوں ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

بعدازاں 30 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انتخابی نشان سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے حکم امتناع کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کر دی تھی۔ گزشتہ روز 2 جنوری کو پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو بلے کے انتخابی نشان کی بحالی کے خلاف الیکشن کمیشن کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی تھی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل بینچ نے تاحیات نااہلی کی مدت کے تعین کے معاملے کو لارجر بینچ کے سامنے مقرر کرنے کے لیے ججز کمیٹی کو بھجواتے ہوئے کہا تھا کہ کیس کی اگلی سماعت جنوری 2024 میں ہوگی۔

مشہور خبریں۔

اسلام آباد: مشرق وسطیٰ کے بحران کی جڑ اسرائیل کا قبضہ ہے

?️ 29 اپریل 2026سچ خبریں: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے زور دے

سینڈرز نے تل ابیب کے لیے امریکی امداد کو مشروط کرنے کا مطالبہ کیا

?️ 19 نومبر 2023سچ خبریں:امریکی سینیٹر نے کہا ہے کہ ملک کو تل ابیب کو

سینیٹ انتخابات کی گہما گہمی

?️ 22 فروری 2021سینیٹ انتخابات، سرکاری ملازمین کا احتجاج اسلام آباد کے حوالے سے دو

کرسمس کے موقع پر اکانومسٹ میگزین کے پراسرار سرورق کو ڈی کوڈ کیا گیا

?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں:  The Economist انگریزی میں ہفتہ وار عالمی اخبار جس کا

یوکرین؛ مغربی ایشیا میں تخریبی عناصر برآمد کرنا

?️ 28 اگست 2025سچ خبریں: تخریبی سرگرمیاں انجام دینے اور ڈرون کے استعمال میں دہشت

ایران کے ساتھ خطے کے ممالک کے خفیہ معاہدے کا امریکی خدشہ؛ واشنگٹن کے لیے نیا خطرہ

?️ 12 ستمبر 2026سچ خبریں:روسی تجزیہ کار انتون مرداسوف کے مطابق ایران کے خلاف جنگ

ٹرمپ مسیح نہیں، اپنے زمانے کا یزید ہے:ترک دانشور

?️ 13 اپریل 2026سچ خبریں:ترک ماہرین نے ٹرمپ کے متنازع بیان اور مذہبی علامتوں کے

آئی ایم ایف کی ہدایات پر سیلابی نقصانات کا نظرثانی شدہ ابتدائی تخمینہ تیار، نقصانات 700 ارب تک پہنچ گئے

?️ 2 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے