شمالی وزیرستان میں فوج نے دو دہشتگرد ہلاک کر دیے

🗓️

راولپنڈی (سچ خبریں) شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن، 2 دہشت گرد جہنم واصل۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں سیکورٹی آپریشن کیا گیا۔ دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں آپریشن کیا گیا۔

اس دوران دہشت گردوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ علاقے سے دہشت گردوں کے صفایا کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ اس سے قبل گزشتہ روز بھی سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا تھا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا اور 5 دہشتگرد جہنم واصل کردیے گئے۔ جبکہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 جوان بھی شہید ہوگئے تھے۔

مشہور خبریں۔

گوگل کی جانب سے اے آئی ٹولز کی آزمائش

🗓️ 26 مئی 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کی

روضہ امام حسین (ع) کے ارد گرد کڑی نگرانی

🗓️ 26 جولائی 2023سچ خبریں:آستان امام حسین (ع) سے وابستہ محکمہ نظم و نسق نے

یمن جیل پر فضائی حملہ اورعالمی رہنماؤں کی خاموشی

🗓️ 24 جنوری 2022سچ خبریں:  یمن کی جیل پر فضائی حملے میں 70 افراد ہلاک

مغربی عراق میں امریکی اڈے پر خوفناک آگ

🗓️ 27 جون 2022سچ خبریں:   عراقی خبر رساں ذرائع نے مغربی عراق میں امریکی فوجی

روس کیوں ٹرمپ کے لیے زیادہ اہم ہے؟

🗓️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: جرمن میگزین اشپیگل کے ایک تجزیے میں لکھا گیا ہے

کورونا جنگ میں امریکی حکومت کے 400 ارب ڈالر کی چوری

🗓️ 13 جون 2023سچ خبریں:ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق جعلسازوں نے ممکنہ طور پر کورونا

حسین الشیخ فلسطینیوں میں کیوں منفور ہے؟

🗓️ 1 مئی 2025سچ خبریں: محمود عباس، فلسطینی خود مختار اتھارٹی کے سربراہ، نے حسین

ہم روس کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے: نیٹو

🗓️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:نیٹو کے سکریٹری جنرل نے ایک بیان میں کہا کہ فوج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے