?️
کراچی: (سچ خبریں) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ کو 22 فیصد کرنے سے پہلے ہی مشکلات کا شکار کاروباری برادری کے لیے مزید دھچکا ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کے سی سی آئی کے صدر طارق یوسف کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کے بعد کاروبار کرنے کی لاگت میں اضافہ ہوگا اور اسے مہنگائی میں بھی بڑھے گی۔
طارق یوسف نے کہا کہ کراچی انٹربینک آفر ریٹ (کائیبور) شامل کرنے کے بعد شرح سود 25 فیصد تک ہو جائے گی، جس کے بعد قرض لینے کی کشش انتہائی کم ہو جائے گی، اسٹیٹ بینک کا یہ فیصلہ مکمل طور پر سرمایہ کاری مخالف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاور ٹیرف اور بڑھتے ہوئے ٹیکسز نے پہلے ہی کاروبار کرنے کی لاگت کو بڑھا دیا ہے اور عالمی منڈی میں برآمدات کو غیرمسابقتی بنا دیا ہے، ایسے وقت میں بُلند شرح سود کرنے سے کاروبار اور صنعت کی بقا مشکل ہو جائے گی۔
طارق یوسف نے بتایا کہ کاروباری برادری اور حکومت کے مابین مذاکرات کے متعدد دور کے باوجود صنعتکاری کے فروغ کے لیے بجٹ میں کوئی اقدامات نہیں کیے گئے، بلکہ صنعتوں پر لاتعداد ٹیکسز اور ڈیوٹیز عائد کرکے مزید بوجھ ڈال دیا گیا ہے، مجھے نہیں پتا ہم کہاں تک رکیں گے۔
پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) کے چیف ایگزیکٹیو افسر احسان ملک نے بتایا کہ پہلے کی طرح 100 بیسس پوائنٹس کے اضافے سے مہنگائی نہیں رکے گی، یہ واضح ہے کہ آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لیے اضافہ کیا گیا۔
احسان ملک کا کہنا تھا کہ تعجب ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر کی موجودہ پریشان کن سطح میں مانیٹری پالیسی کمیٹی ممکنہ طور پر یقین کرسکتی ہے کہ درآمدات کی حوصلہ افزائی کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ زیادہ ٹیکسز کے نفاذ سے قابل تصرف آمدنی اور طلب میں کمی ہو جائے گی، لہٰذا پالیسی ریٹ بڑھانے کی یہ وجہ بھی نہیں ہوسکتی۔
پی بی سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جب حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 30 فیصد اضافہ تجویز کررہی تھی تو اسے مہنگائی کے خطرات کو دیکھنا چاہیے تھا۔
اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سیکریٹری جنرل عبدالعلیم نے بتایا کہ شرح سود میں اضافہ کاروباری لاگت مزید غیرموافق اور سرمایہ کاری منصوبے کو متاثر کرے گا۔
پاکستان اپیرل فورم (پی اے ایف) کے صدر جاوید بلوانی نے بتایا کہ کیا آئی ایم ایف یا وزیر خزانہ اسحٰق ڈار ہمیں بتا سکتے ہیں کہ ’22 فیصد شرح سود پر کونسی تجارت یا صنعت چل سکتی ہے یا نفع کما سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صنعتوں کی خودکشی کا وقت آرہا ہے، بُلند شرح سود کے درمیان ہم کس طرح حکومتی آمدنی میں حصہ ڈال سکتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں پاکستان اور بھارت کے ایک دوسرے پر لفظی وار
?️ 5 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت اور پاکستان کے وزرائے اعظم نے شنگھائی
جولائی
رمضان المبارک کے حوالے سے وزیراعظم کی جانب سے خصوصی ہدایات
?️ 27 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے رمضان المبارک میں پناہ
مارچ
پینٹاگون کی جانب سے یوکرین کی ہتھیاروں کی امداد روکنے کے حکم پر وائٹ ہاؤس حیران
?️ 6 مئی 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت کے تقریباً ایک ہفتے بعد،
مئی
اسرائیل غزہ کی پٹی سے انخلاء پر مجبور
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں:انٹیلی جنس اور سیکورٹی تجزیہ کار، Royen Bergman نے ایک مضمون
جنوری
برہم صالح کے پاس ہوشیار زیباری سے صدارت جیتنے کا بہتر موقع
?️ 2 فروری 2022سچ خبریں: عراقی کردستان کی پیٹریاٹک یونین کے رکن ریزان شیخ دلیر
فروری
آرمی چیف کے اہلِ خانہ کے ڈیٹا تک رسائی پر نادرا ملازمین کےخلاف فوجداری کارروائی شروع
?️ 6 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے چیف
مئی
چوہدری شجاعت کی پرویز الہٰی کو منانے کی ایک اور کوشش
?️ 3 جولائی 2023لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے
جولائی
سی پیک کے متعلق وزیر خارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 5 اپریل 2021ملتان (سچ خبریں) ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ
اپریل