سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام ریکارڈ مدت میں مکمل کیا۔ مریم اورنگزیب

?️

لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ریکارڈ مدت میں کام مکمل کیا گیا ہے۔

خیرپور ٹامیوالی میں فلڈ کارڈ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے دن رات نگرانی کرکے یہ یقینی بنایا کہ کسی متاثرہ شخص کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب خود سیلاب کے دوران متاثرہ علاقوں میں مسلسل رابطے میں رہیں، رات گئے اور صبح سویرے افسران سے احکامات جاری کرتی رہیں، سیلاب متاثرین کے لیے سروے 26 ستمبر کو شروع ہوا تھا اور وزیراعلیٰ نے وعدہ کیا تھا کہ ایک ماہ میں مکمل کیا جائے گا، جو 28 اکتوبر کو کامیابی سے مکمل ہوا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 18 لاکھ 80 ہزار سے زائد متاثرہ افراد کے بینک آف پنجاب میں اکاؤنٹس کھولے گئے اور ان کے گھروں کی دہلیز پر فلڈ کارڈ پہنچائے گئے، یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے شفاف اور تیز ترین ریلیف آپریشن ہے، جسے اقوامِ متحدہ کی رپورٹ میں بھی سراہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج، نیوی، ریسکیو 1122 اور حکومتِ پنجاب کے تمام اداروں نے مل کر یہ مشن مکمل کیا، مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے گھروں، بچوں کی تعلیم، صحت، روزگار اور سڑکوں کے معیار تک خود نظر رکھتی ہیں۔

سینئر وزیر کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سمیت پورے صوبے میں جہاں بھی جائیں وہاں نواز شریف، شہباز شریف اور اب مریم نواز کی عوامی خدمت کے آثار نظر آتے ہیں، یہ حکومت خدمت، شفافیت اور میرٹ پر یقین رکھتی ہے اور عوام کے دکھ درد میں ہمیشہ شریک رہے گی۔

مشہور خبریں۔

آنے والے دنوں میں وسیع سفارتی تبدیلیاں رونما ہوں گی : صنعاء

?️ 6 اکتوبر 2021سچ خبریں: صنعاء حکومت کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ آنے

ہم نو ٹو کنگز احتجاج کروانے والوں کے حامیوں کے بارے میں تفتیش کر رہے ہیں

?️ 20 اکتوبر 2025ہم نو ٹو کنگز احتجاج کروانے والوں کے حامیوں کے بارے میں

نیٹو کی توسیع ترکی کے مفاد میں نہیں ہے: اردوغان

?️ 23 مئی 2022سچ خبریں: فن لینڈ اور سویڈن کے نیٹو میں شامل ہونے کے

کراچی میں سحری و افطار میں گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، مصدق ملک

?️ 5 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے

تہران اور ریاض سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر غور کر رہے ہیں: اکسیوس

?️ 28 اپریل 2022سچ خبریں:   Axios ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ گزشتہ جمعرات کو

بائیڈن امریکہ کا دشمن ہے: ٹرمپ

?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:   پنسلوانیا میں خطاب کے دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ نے سرخ لکیریں عبور کیوں کی ؟

?️ 1 اکتوبر 2023سچ خبریں:شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ ام چون اِل نے کہا

بھارت میں کورونا وائرس کی شدید لہر، ایک ہی دن میں ہزاروں کیسز سامنے آگئے

?️ 18 مارچ 2021نئی دہلی (سچ خبریں)  بھارت میں ایک بار پھر کورونا وائرس کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے