?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان کا شناختی اور پاسپورٹ بلاک ہونے سے متعلق رپورٹس پیش کردی گئیں۔
ڈان نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں 26 نومبر احتجاج پر علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آباد میں درج مقدمہ کی سماعت ہوئی، جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی ۔
علیمہ خان وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوئیں جس پر بانی پی ٹی آئی کی بہن کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کر دیئے۔
وزارت داخلہ کے حکام نے علیمہ خان کا قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کردیا جس کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، تاہم علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کی رپورٹ عدالت داخل نہیں کرائی گئی، انسداد دہشت گردی عدالت نے اسٹیٹ بینک حکام سے دوبارہ رپورٹ طلب کرلی۔
علاوہ ازیں، علیمہ خان کی گاڑیوں کی سپرداری حاصل کرنے والے ضامنوں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ بھی طلب کی گئی، رپورٹ ڈی سی راولپنڈی سے طلب کی گئی۔
عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ سپرداری پر گاڑیاں حاصل کرنے والے 4 ضامنوں کی منقولہ جائیداد ضبط کرلی جائے۔
گاڑی کی سپرداری کرانے والے ایک ضامن عارف خان عدالت پیش ہوئے، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ میرے پاس رقم یا پراپرٹی موجود نہیں جس پر عدالت نے ضامن عارف خان کو گرفتار کروا کرجیل بھجوا دیا۔
استغاثہ کے گواہان عدالت پیش ہوئے تاہم، ملزمان اور وکلا صفائی کی عدم حاضری کے باعث شہادت قلمبند نہ ہو سکی، مقدمہ کی سماعت 3 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔
پس منظر
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کے لیے 24 نومبر 2024کو بانی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے حامیوں نے پشاور سے اسلام آباد کی جانب مارچ شروع کیا تھا اور 25 نومبر کی شب وہ اسلام آباد کے قریب پہنچ گئے تھے۔
تاہم اگلے روز اسلام آباد میں داخلے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ پی ٹی آئی کے حامیوں کی جھڑپ کے نتیجے میں متعدد افراد، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
26 نومبر کی شب بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب مارچ کے شرکا کو چھوڑ کر ہری پور کے راستے مانسہرہ چلے گئے تھے، مارچ کے شرکا بھی واپس اپنے گھروں کو چلے گئے تھے۔
احتجاج کے بعد وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان، سابق خاتون اول بشریٰ بی بی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور و دیگر پارٹی رہنماؤں اور سیکڑوں کارکنان کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت متعدد مقدمات درج کیے گئے تھے۔
پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج اور پرتشدد مظاہروں پر مختلف تھانوں میں مقدمات انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیے گئے تھے۔
مظاہرین پر سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے، مجمع جمع کرکے شاہراہوں کو بند کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعظم کا اہم بیان، داسو ڈیم سے ملک کو سستی بجلی ملے گی
?️ 18 جون 2021پشاور(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ داسو ڈیم سے
جون
ہنیہ؛ اکیسویں صدی کے مجاہدین کے لیے ایک حقیقی مثال
?️ 2 اگست 2024سچ خبریں: اسماعیل عبدالسلام احمد ہنیہ، جسے اسماعیل ہنیہ کے نام سے جانا
اگست
صیہونی تجزیہ نگار کے نقطہ نظر سے ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کی بحالی کی وجوہات
?️ 21 مارچ 2023سچ خبریں:محمد عباسی، ایک ماہر اور صہیونی مستشرق جس کا نام مردچائی
مارچ
مسئلہ فلسطین کا حل مشرق وسطیٰ میں امن کی کلید ہے:شاہ اردن
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:اردن کے بادشاہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ
مئی
پرویز الٰہی کا یوٹرن، حسنین بہادر دریشک کا استعفیٰ مسترد کر دیا
?️ 26 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف
دسمبر
مزاحمتی تحریک کو غیر مسلح کرنا ناممکن ہے: لبنانی عہدیدار
?️ 7 اپریل 2022حزب اللہ کے دھڑے کے ایک پارلیمانی رکن نے مزاحمتی تحریک کو
اپریل
کیا امریکہ ترکی کو F-16 لڑاکا طیارے فروخت کرے گا؟
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: ترکی کو 40 F-16 لڑاکا طیاروں کی فروخت اور 79
فروری
چوہدری انورالحق نے آزاد جموں اور کشمیر کے پندرھویں وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا
?️ 21 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ’فارورڈ بلاک‘
اپریل