🗓️
سندھ:(سچ خبریں) سندھ کے نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا ہے کہ سکرنڈ کے علاقے ماڑی جلبانی میں گزشتہ روز 4 افراد کے قتل پر انکوائری کا حکم دیا اور 4 روز میں واقعے کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
ترجمان رینجرز کی جانب سے واقعے کی تفیصلات فراہم کیے بغیر جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ خفیہ اطلاعات پر مبنی ایک ’ہائی پروفائل ٹارگٹ‘ کے خلاف آپریشن کیا گیا۔
دریں اثنا قوم پرست جماعت سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سیکریٹری جنرل روشن بریرو نے دعویٰ کیا کہ رینجرز اور پولیس کی کارروائی میں جاں بحق ہونے والے ان کی پارٹی کے حامی تھے۔
روشن بریرو نے کہا کہ فورسز اور مقامی افراد کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی اور حالات اس وقت بگڑے جب سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 4 شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
بعدازاں جاں بحق ہونے والے 4 افراد کے لواحقین نے لاشوں کے ساتھ قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا جس میں سیکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے واقعے کی آزادانہ تفتیش کا مطالبہ کیا۔
ایچ آر سی پی نے کہا کہ حکومت کو صوبے میں امن و امان بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے چاہئیں لیکن یہ کسی بھی طرح سے ماورائے عدالت قتل نہیں ہونا چاہیے، جس کی ایچ آر سی پی نے ہمیشہ مخالفت کی ہے۔
ایچ آر سی پی نے مزید کہا کہ احتجاج کرنے والے لواحقین انصاف کے مستحق ہیں۔
کراچی میں نیو میمن مسجد میں ربیع الاول کے جلوس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ مقبول باقر نے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے نگران وزیر داخلہ برگیڈیئر (ر) حارث نواز سے ملاقات کرکے واقعے کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔
مقبول باقر نے کہا کہ اس طرح کے واقعات انتہائی افسوس ناک ہیں جو کہ نہیں ہونے چاہئیں۔
نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا کہ انہوں نے واقعے کی انکوائری کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے چار روز میں تفصیلات رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ادھر محکمہ داخلہ سندھ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تین رکنی انکوائری کمیٹی کمشنر حیدرآباد خلیل حیدر شاہ کی نگرانی میں تشکیل دی گئی ہے جس میں ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد اور ڈی آئی جی اسپیشل برانچ کراچی بھی شامل ہوں گے۔
محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی تفتیش کرے گی تاکہ تصادم کی وجوہات کا تعین کیا جاسکے جس کے نتیجے میں قیمتی زندگیاں چلی گئی ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
بعدازاں نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی طرف سے سکرنڈ واقعے میں انکوائری کمیٹی تشکیل دینے پر متاثرین نے دھرنا ختم کر دیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پرکمشنر شہید بینظیرآباد نے دھرنا دینے والوں کے ساتھ مذاکرات کیے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے سکرنڈ واقعے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا اور محکمہ داخلہ کی طرف سے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی کے نوٹیفکیشن کے کچھ دیر بعد دھرنا ختم کیا گیا۔
مشہور خبریں۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا چیئرمین قائمہ کمیٹی کو خط، ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل پر تحفظات کا اظہار
🗓️ 23 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے ڈیجیٹل
جنوری
کولمبیا یونیورسٹی کے کیمپس میں جیل بسوں کا قیام
🗓️ 6 مئی 2024سچ خبریں: کولمبیا یونیورسٹی کے کیمپس میں جیل بسوں کو تعینات کرکے نیویارک
مئی
اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگی جرائم کا سلسلہ جاری، قطری ہلال احمر کے دفتر کو تباہ کردیا
🗓️ 19 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ میں
مئی
اراضی کیس: سابق ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی ضمانت منظور
🗓️ 10 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) اینٹی کرپشن عدالت نے اراضی کیس میں پنجاب اسمبلی
نومبر
ترکی غزہ میں نئی سرگرمی کی تلاش میں
🗓️ 4 فروری 2024سچ خبریں:ترکی فلسطین اور صیہونی حکومت کے درمیان ثالث کا کردار ادا
فروری
یوٹیلیٹی اسٹورز کے آپریشنز بند کرکے اثاثے اور پراپرٹی حکومتی تحویل میں لینے کی تیاری
🗓️ 22 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کی جانب سے سبسڈی روکنے
جنوری
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
🗓️ 26 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ریفائننگ یونٹس کی بندش اور اسٹوریج کی رکاوٹوں
اپریل
فلسطینی انتفاضہ کی حامی بین الاقوامی کانفرنس کا یوم سیاہ کے موقع پر بیان
🗓️ 8 مئی 2022سچ خبریں:فلسطینی انتفاضہ کی حامی بین الاقوامی کانفرنس کے سیکرٹریٹ نے اسلامی
مئی