وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کی منظوری دے دی

وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کی منظوری دے دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید19نومبرتک بطور ڈی جی آئی ایس آئی فرائض انجام دیں گے اور 20 سے لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم عہدہ سنبھالیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے نوٹیفکیشن کا اطلاق 20 نومبر 2021سے ہوگا۔

قبل ازیں  وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیر داخلہ نے ملک میں جاری امن و امان کی صورت حال پر بریفنگ دی۔اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے بھی شرکت کی جبکہ ڈی جی ایم آئی، ڈی جی ایم او، ڈی جی آئی بی بھی شریک تھے۔

وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید19نومبرتک بطور ڈی جی آئی ایس آئی فرائض انجام دیں گے اور 20 سے لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم عہدہ سنبھالیں گے۔

وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید19نومبرتک بطور ڈی جی آئی ایس آئی فرائض انجام دیں گے اور 20 سے لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم عہدہ سنبھالیں گے۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو کمانڈاورانسٹرکشنل معاملات کاوسیع تجربہ ہے، وہ اس سے قبل کور کمانڈر کراچی کے عہدے پر ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم آپریشن ردالفسادمیں آئی جی ایف سی بلوچستان کےعہدے پر تھے، لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نےآپریشن ضرب عضب میں کرم ہنگو میں بریگیڈکمانڈ کی ، وہ مشرقی سرحداورایل اوسی پربھی خدمات انجام دےچکےہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز برطانیہ سےفارغ التحصیل ہیں، انہوں نے  ایشیاپیسفک سینٹرسیکیورٹی اسٹڈیز ہونو لولو سے بھی ڈگری حاصؒ کی۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کمبائنڈآرمزسینٹریوکےسے بھی فارغ التحصیل ہیں، انہوں نے برطانیہ سے ایڈوانس اسٹاف کورس بھی کیا جبکہ وہ کنگز کالج لندن اور این ڈی یو سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرچکے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم باسکٹ بال اورکرکٹ کےاچھےکھلاڑی بھی ہیں۔

مشہور خبریں۔

ایران نیتن یاہو کے سیاسی جال میں نہیں پھنسا:صیہونی میڈیا

?️ 13 جولائی 2026سچ خبریں:صہیونی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے جان

افغانستان کو بدترین خشک سالی اور خوراک کے بحران کا سامنا

?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں : انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز

امریکہ میں اسرائیل کے سابق سفیر: اسرائیل کو ٹرمپ پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے

?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: مائیکل اورین نے "ریڈیو 103 ایف ایم” کو انٹرویو دیتے

کل رات پاکستان کے ہر شہر کے در و دیوار امریکہ مردہ باد سے گونج اٹھے

?️ 11 اپریل 2022(سچ خبریں)ملک بھر اور باہر ممالک میں عوام سڑکوں پر، در و

محمد بن سلمان مشرق وسطیٰ کو عدم استحکام کی طرف لے جا رہے ہیں: مڈل ایسٹ مانیٹر

?️ 30 جنوری 2022سچ خبریں:مڈل ایسٹ مانیٹر ویب سائٹ نے سعودی ولی عہد کی جانب

صیہونی حکومت جنگ بندی کے باوجود غزہ پر کیوں حملے کر رہی ہے؟

?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں:اسرائیل جنگ بندی کو صرف ایک عارضی حکمتِ عملی سمجھتا ہے

اسرائیلی سیاسی نظام پر عوام کے اعتماد میں گہرا بحران

?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں یونیورسٹی آف حیفا کی جانب سے کیے

پاکستان کے ایٹمی تحفظ کے چھترے میں سعودی عرب بھی شامل 

?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: سعودی شاہی خاندان کے قریبی تجزیہ کار علی الشہابی نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے