سپریم کورٹ کا کام ثالثی کرانا نہیں، آئین کے مطابق فیصلے دینا ہے، وزیر اعظم

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا کام ثالثی کرانا نہیں بلکہ آئین و قانون کے مطابق فیصلے دینا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی قریب میں جو ہماری نشستیں ہوئی جن میں ہمیں درپیش چیلنجز پر گفتگو ہوئی تھی اور اس کے نتیجے میں جو اقدامات اٹھائے گئے اور قومی اسمبلی اور جوائنٹ ہاؤس نے اس معاملے کو ڈیل کیا اور عدالت عظمیٰ کے حوالے سے آئینی اور قانونی اقدامات کیے گئے۔

ان کا کہنا تھاکہ ابھی بھی صورتحال بڑی چیلنجنگ ہے، کل سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ جسے پارلیمان نے قبول نہیں کیا لیکن سپریم کورٹ اپنے تین رکنی بینچ کے ساتھ معاملات آگے لے کر جانا چاہتی ہے تو اس لیے ہم دوبارہ اکٹھا ہوئے ہیں تاکہ اس پر ہم اپنے فیصلے کا دوبارہ اعادہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ دوسری بات یہ کہ کل اسی بینچ نے الیکشن کے متعلقہ فنڈز کے حوالے سے جواب مانگا ہے، اس سے پہلے جو سپریم کورٹ نے جو فیصلے دیے تھے پارلیمان نے ڈیل کیا اور آج بھی پارلیمان نے جو فیصلے دیے ہیںٍ اور جو قراردادیں منظور کی ہیں، یہ معاملہ بھی پارلیمان چاہے گی کہ ان کے سامنے لایا جائے اور اس بارے میں اپنی رائے کو قوم کو سامنے لے کر آئیں اور ہمارا بھی فرض بنتا ہے کہ اس معاملے میں پارلیمان نے جو فیصلے دیے ہیں اس کا احترام کریں۔

انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتیں متفق ہیں کہ عام انتخابات مقررہ وقت پرہوں اور اتحادی حکومت ملک کودرپیش چیلنجز سے نکالنے کے لیے پرعزم ہے اور تمام فیصلے ملک کے وسیع تر مفاد میں کیے جائیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عدالت کا کام ثالثی کرانا نہیں بلکہ آئین و قانون کے مطابق فیصلے دینا ہے۔

مشہور خبریں۔

یوکرینی اعلی عہدہ دار روس کے جاسوس

🗓️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:یوکرینی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس ملک کے حساس عہدوں

پیوٹن کے ایران کے سفر سے امریکی پریشان

🗓️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:   منگل 28 جولائی کی شب تہران نے دوسری مرتبہ آستانہ

امریکن یونیورسٹی Yale کے طلباء کا غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی

🗓️ 21 مئی 2024سچ خبریں: امریکن ییل یونیورسٹی کے طلباء غزہ کے عوام کے ساتھ

طالبان کا اسلحے اور فوجی وردیوں کے ساتھ پارکوں میں جانا منع

🗓️ 3 فروری 2022سچ خبریں:  طالبان کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے کہا کہ

غزہ میں بھوک مرنے والوں کی چونکا دینے والے اعدادوشمار

🗓️ 25 مارچ 2024سچ خبریں:یورو میڈیٹرینین ہیومن رائٹس کی رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کے قتل

عراق میں7 ترک فوجی ہلاک

🗓️ 4 مئی 2022سچ خبریں:عراقی کردستان کی پی کے کے پارٹی کا کہنا ہے کہ

فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوج کے درمیان مسلح جھڑپ

🗓️ 5 فروری 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اریحا شہر کے عقبہ جبر کیمپ میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے