اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے اسٹیٹ بینک کو انتخابات کے لیے فنڈز جاری کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو 21 ارب روپے جاری کیے جائیں۔
آج پنجاب انتخابات کیلئے فنڈز کی عدم فراہمی سے متعلق سپریم کورٹ میں اِن چیمبر سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی نے سماعت کی۔
وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے حکام نے معاشی صورتحال اور فنڈز پر بریفنگ دی،سیکرٹری الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل بھی اِن چیمبر سماعت میں موجود رہے۔ اٹارنی جنرل سمیت دیگر حکام نے فنڈز کی عدم فراہمی سے متعلق مؤقف 3 رکنی بینچ کے روبرو رکھا۔ جبکہ قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کے ساتھ آنے والے دیگر افسران کو باہر بھیج دیا گیا،وزارت خزانہ کے اسپیشل اور ایڈیشنل سیکرٹری کو بھی باہر بٹھا دیا گیا۔
اسٹیٹ بینک،وزارت خزانہ اور الیکشن کمیشن کے دو،دو افسران ہی شریک ہوئے۔ سماعت کے دوران ججز نے فنڈز جاری نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا اور واضح کیا کہ عدالتی حکم پر عمل کرنا پڑے گا۔ ذرائع سپریم کورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل کو پیش کئے گئے حکومتی مؤقف پر سخت سوالات کا سامنا رہا،نماز جمعہ کے بعد سماعت کا باضابطہ حکم جاری کیا جائے گا۔
دوران سماعت اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پارلیمنٹ سے بل مسترد ہونے کے بعد حکومت اسٹیٹ بینک کو فنڈز جاری کرنے کا حکم نہیں دے سکتی جس کے بعد سپریم کورٹ نے اسٹیٹ بینک کو براہ راست فنڈز جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ یاد رہے کہ یاد رہے کہ پنجاب الیکشن کیلئے فنڈز نہ دینے کے معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے 14 اپریل کو مختلف افسران کو طلب کر رکھا تھا،سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل،گورنر اسٹیٹ بینک،سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل،گورنر اسٹیٹ بینک،سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری الیکشن کمیشنکو مراسلہ بھجوایا۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو اسرائیل کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں: لائبرمین
جولائی
بائیڈن انتظامیہ نے ٹرمپ کو افغانستان سے انخلاء کا ذمہ دار ٹھہرایا
اپریل
11 ستمبر2001 سے امریکی مسلمانوں کے خلاف نفرت میں اضافہ
ستمبر
ٹرمپ ایک خودخواہ شخص ہیں:امریکی عہدہ دار
ستمبر
چمکتی رنگت کی وجہ صبا فیصل کا نام ٹیوب لائٹ رکھا ہے، اسما عباس
جنوری
پروازوں کی پابندیوں کی منسوخی کا اسرائیل سے تعلقات سے کوئی تعلق نہیں: ریاض
جولائی
ترک اپوزیشن لیڈر کی اسرائیل، سعودی عرب اور یونان کو دھمکی
جون
پنجاب: محکمہ انسداد دہشتگردی کی کارروائیاں، کالعدم ٹی ٹی پی، لشکر جھنگوی کے 5 دہشتگرد گرفتار
نومبر