?️
لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں، نجی شعبہ زراعت کو یکسرتبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے،سپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹشن کونسل زراعت میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ڈیزائن کیا گیاہے، زرعی شعبہ کی شرح نمو، مہنگائی میں کمی، روپے کی قدر میں استحکام، ترسیلات زر میں اضافے سے اقتصادی بہتری کی امیدیں بڑھ رہی ہیں۔
ایکسپو سینٹر میں پاکستان ایگریکلچر کولیشن کانفرنس2024 کی اختتامی تقریب سے خطاب میں وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں فارم مشینری اور ویئرہاﺅسنگ میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی قسط جلد ملنے کی توقع ہے، چاول کی بمپر پیداوار سے رواں سال خاطر خواہ زرمبادلہ حاصل ہوگا۔
دریں اثناء وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ڈینش سفیر نے ملاقات کی۔
چیف ایگزیکٹیو اے پی ایم ٹرمینلز کیتھ سوینڈسن ڈینش سفیر کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے دوطرفہ معاشی تعلقات کے فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اصلاحاتی اقدامات سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری اور انہیں سرمایہ کاری پر راغب کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے اے پی ایم ٹرمینلز کے سی ای او کیتھ سوینڈسن نے ملاقات کی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اقتصادی تعلقات مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور نمائندوں کو حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کیا۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اصلاحاتی اقدامات سے کاروباری اعتماد میں بہتری آئے گی اور سرمایہ کاری کو راغب کیا جاسکے گا۔وزیر خزانہ نے کاروبار کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے حکومت کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ اے پی ایم کے ساتھ مستقبل کے منصوبوں اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے خواہشمند ہیں۔
مشہور خبریں۔
ہندوستان نے بحیرہ عرب میں 3 جہاز تعینات کیے
?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں:ہندوستان کے ساحل پر ایک تجارتی جہاز پر ڈرون حملے کے
دسمبر
ہمایوں سعید نے بےاولادی کی وجہ بتادی
?️ 22 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) نامور اداکار ہمایوں سعید نے اولاد نہ ہونے سے
مئی
الشفاء ہسپتال پر اسرائیل کی جارحیت پر مسلسل ردعمل
?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں:غزہ شہر کے مغرب میں الشفاء میڈیکل کمپلیکس پر اسرائیلی فوج
مارچ
مشہور ٹاک ٹاکر کھابے لامے کو امریکا میں گرفتار کر لیا گیا
?️ 9 جون 2025لاس ویگاس: (سچ خبریں) سوشل میڈیا کی دنیا کا جانا پہچانا چہرہ،
جون
جنوبی وزیر ستان میں سیکورٹی فورس اشتہاری دہشتگرد کو ہلاک کرنے میں کامیاب
?️ 26 فروری 2021وزیرستان(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے
فروری
قابض صیہونی منتیں کرنے پر مجبور
?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر وحشیانہ حملوں کا آغاز کرنے والی صیہونی
مئی
ہمیں یوکرین کی مدد کرنا بند کر دینا چاہیے:بلنکن
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: ایسپن سیکیورٹی فورم کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ انتھونی
جولائی
ہم اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے ساتھ اقدار کوبھی برقراررکھیں گے: ترک وزیر خارجہ
?️ 13 اگست 2022سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے آنکارا
اگست