سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب

🗓️

لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں، نجی شعبہ زراعت کو یکسرتبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے،سپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹشن کونسل زراعت میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ڈیزائن کیا گیاہے، زرعی شعبہ کی شرح نمو، مہنگائی میں کمی، روپے کی قدر میں استحکام، ترسیلات زر میں اضافے سے اقتصادی بہتری کی امیدیں بڑھ رہی ہیں۔

ایکسپو سینٹر میں پاکستان ایگریکلچر کولیشن کانفرنس2024 کی اختتامی تقریب سے خطاب میں وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں فارم مشینری اور ویئرہاﺅسنگ میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی قسط جلد ملنے کی توقع ہے، چاول کی بمپر پیداوار سے رواں سال خاطر خواہ زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

دریں اثناء وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ڈینش سفیر نے ملاقات کی۔

چیف ایگزیکٹیو اے پی ایم ٹرمینلز کیتھ سوینڈسن ڈینش سفیر کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے دوطرفہ معاشی تعلقات کے فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اصلاحاتی اقدامات سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری اور انہیں سرمایہ کاری پر راغب کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے اے پی ایم ٹرمینلز کے سی ای او کیتھ سوینڈسن نے ملاقات کی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اقتصادی تعلقات مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور نمائندوں کو حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کیا۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اصلاحاتی اقدامات سے کاروباری اعتماد میں بہتری آئے گی اور سرمایہ کاری کو راغب کیا جاسکے گا۔وزیر خزانہ نے کاروبار کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے حکومت کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ اے پی ایم کے ساتھ مستقبل کے منصوبوں اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے خواہشمند ہیں۔

مشہور خبریں۔

رانا ثنااللہ کی نیب تحقیقات بند کرنے کی درخواست منظور

🗓️ 7 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ

صیہونی حکومت 80 سال کا ڈراؤنا خواب کیوں دیکھ رہی ہے؟

🗓️ 24 اپریل 2023سچ خبریں:صیہونی ریاست کے اندرونی اختلافات، بنیاد پرست صیہونیوں اور سیکولرز کی

رمضان المبارک کے بعد تمام شہریوں کو ملے گی کورونا ویکسین

🗓️ 8 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسدعمر کا کہنا ہے

صہیونی میڈیا میں بن سلمان کا مضحکہ خیز کارٹون شائع

🗓️ 3 فروری 2022سچ خبریں:ایک عبرانی اخبار نے اسرائیلی جاسوسی سافٹ ویئر خریدنے پر سعودی

شمالی غزہ میں صیہونی حکومت کا ہولناک جرم

🗓️ 27 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ اور مغربی ممالک کی جامع حمایت کے سائے میں غزہ

فلسطینیوں کو مارو اور مزے کرو!؛صیہونی جنرل کا فوجیوں سے خطاب

🗓️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی جنرل جنرل ابینوعم امونه نے صیہونی فوجیوں کے ایک اجتماع

عمان میں بھارتی طیارے میں آگ لگنے سے زخمی مسافر

🗓️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:   عمانی میڈیا نے آج شام بدھ کو اطلاع دی کہ

ہم اسرائیل کو غزہ کے خلاف من مانی نہیں کرنے دین گے: ماسکو

🗓️ 27 فروری 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے پہلے نائب مستقل نمائندے دمتری پولیانسکی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے