اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پرلوگوں کی عزت اچھالنے کو قابل تعزیرجرم قرار دے دیا، قانون کے تحت سوشل میڈیا پر ہتک عزت کیس کا فیصلہ چھ ماہ میں کرنے کیلئے عدالتیں پابند ہوں گی، قانون کو منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھیج دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا کہ قانون کے تحت سوشل میڈیا پر ہتک عزت کیس کا فیصلہ چھ ماہ میں کرنے کیلئے عدالتیں پابند ہوں گی، قانون کو منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھیج دیا گیا ہے۔
انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وفاقی کابینہ کو دو اہم قانون منظوری کیلئے بھیجے گئے ہیں، پہلے قانون کے تحت پارلیمنٹیرینز کو الیکشن کمپین میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ دوسرے قانون کے تحت سوشل میڈیا پرلوگوں کی عزت اچھالنے کو قابل تعزیر جرم قرار دے دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں کو پابند کیا گیا ہے کہ فیصلہ چھ ماہ میں کیا جائے۔
یاد رہے 15 فروری کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا اور کچھ چینلز پر گھٹیا زبان استعمال ہورہی ہے اس کیلئے قانون سازی بہت اہم ہے، قانون نہ ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا اورچینلز پر قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے،اگر کوئی کیس بنتا ہے تو دو دن بعد ضمانت ہوجاتی ہے،نفرت انگیز مواد چلانے کیخلاف کاروائی نہیں کی جاتی،ہمارے عدالتی نظام پر عوام کا اعتماد مجروح ہوچکا ہے، ایسے پروپیگنڈے چلائے جاتے ہیں جن کااثر سکیورٹی پر اثر پڑتا ہے،سوشل میڈیا کیلئے سخت قوانین بنائے جائیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر غیراخلاقی ٹرینڈ چلانے پر اظہار ناراضی کیا، وزیراعظم نے کہا کہ مخصوص ایجنڈے پر مبنی کردار کشی مہم نہیں ہونی چاہیے، وزراء نے کہا کہ وزیراعظم کیخلاف منفی مہم دیکھ کر دکھ ہوا،سوشل میڈیا سے متعلق سخت قوانین ہونے چاہئیں۔
مشہور خبریں۔
حماس کی جنگ بندی کے لئے شرطیں
جون
ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سست روی کا مسئلہ حل کردیا گیا، پی ٹی سی ایل کا دعویٰ
جنوری
خیبرپختونخوا میں فائرنگ کے واقعات میں 3 پولیس اہلکار اور سیکیورٹی گارڈ شہید
مارچ
صیہونی کابینہ کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے سب سے بڑی ذلت کا سامنا
نومبر
عراق پر حملوں کا انتظام ریاض سے کیا جاتا ہے: الحشد الشعبی
جنوری
جنگ میں اسرائیل کی حکمت عملی ناکام
جنوری
شام کے الحول کیمپ میں موساد کی جاسوسی سروس
مئی
جماعت اسلامی نے میئر کراچی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
جون