اب پاکستانی انتخابات کے نتائج کو تمام فریق قبول کریں گے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ووٹنگ مشین چیک کرنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ پاکستان کی بنائی گئی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معائنہ کیا اور آخرکار اب پاکستان میں ایسے انتخابات ہوں گے جس کے نتائج کو تمام فریق قبول کریں گے ، اس کے لیے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

خیال رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے گزشتہ روز الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی کارکردگی جانچنے کیلئے مشین سے ووٹ ڈالا ، وفاقی وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے وزیرِ اعظم عمران خان کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی کارکردگی پر بریفنگ دی اور وزیرِ اعظم عمران خان کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی کارکردگی کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی کارکردگی کو جانچنے کیلئے وزیرِ اعظم عمران خان نے الیکٹرانک مشین کے ذریعے ووٹ ڈالا۔ اس موقع پر وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ مشین کے سافٹ ویئر کو اعلیٰ معیار کے مطابق بنایا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو انٹر نیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ شفاف انتخابات کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین واحد حل ہے جب کہ الیکٹرانک ووٹنگ میشن کے استعمال میں شفافیت اور آئینی تقاضوں کو پورا کیا جائے ، انتخابی عمل میں شفافیت یقینی بنانے کے حوالے سے ہم پُرعزم ہیں ، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں ان کو انتخابی عمل میں شریک بنائیں گے ۔

قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر بریفنگ دی گئی ، وزیرا عظم کو الیکٹرانک ووٹنگ میشن کے استعمال اور قانون سازی سے متعلق پیش رفت پر بھی بریف کیا گیا ، اجلاس میں سینیٹر شہزاد وسیم، مشیر بابر اعوان، شبلی فراز، اعظم سواتی اور فرخ حبیب بھی شریک تھے۔

مشہور خبریں۔

ممکنہ مذاکرات میں جے ڈی وینس کی موجودگی یا غیر موجودگی کے بارے میں متضاد خبریں

?️ 20 اپریل 2026 سچ خبریں:جہاں ایک طرف بعض امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے

ایران کے ساتھ معاملات اچھے جا رہے ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ

?️ 6 جون 2026سچ خبریں: امریکہ کے دہشت گرد صدر ڈونلڈ ترامپ نے ایران کے ساتھ

اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے کیا ہوگا؟ چین کا موقف

?️ 21 اپریل 2024سچ خبریں: چینی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی آزاد

مقبوضہ کشمیر میں بس حادثے کا شکار، 30 افراد ہلاک

?️ 15 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں ایک مسافر بس پہاڑی سڑک سے

ٹرمپ نے کی یو اے ای کے حکمرانوں کی تعریف 

?️ 30 اپریل 2026 سچ خبریں:امریکی دہشت گرد ریاست کے سربراہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اوپک

مغربی، افغانستان میں اپنے مقاصد میں ناکام

?️ 6 دسمبر 2024سچ خبریں: جرمنی کی سابق چانسلر انجیلا مرکل نے اس ملک کی

ہمارے نظام حکومت میں اچانک تبدیلی سہنے کی سکت نہیں ہے: وزیر اعظم

?️ 11 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے نظام

مصر کا ایران کے جوہری معاملے پر سفارتی حل پر زور

?️ 27 فروری 2026مصر کا ایران کے جوہری معاملے پر سفارتی حل پر زور مصر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے