کراچی(سچ خبریں)کورونا وائرس کے پیش نظر سندھ محکمۂ تعلیم نے سندھ میں21اپریل سے آٹھویں جماعت تک کلاسز مزید10روز تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، تعلیم آن لائن، ہوم ورک اور دیگر ذرائع سے جاری رکھی جاسکتی ہے۔ تعلیمی ادارے کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل کے پابند ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ کورناوائرس کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے 8ویں جماعت تک کلاسز 21 اپریل سے مزید 10 روز تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سعیدغنی کا مزید کہنا تھا کہ نویں دسویں اور کالجز میں کلاسز50فیصد حاضری کے ساتھ جاری رہیں گی، تعلیمی ادارے کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل کے پابند ہوں گے۔
دوسری جانب وفاقی وزارت تعلیم نے نویں سے 12 ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کی تیاری کے لیے تدریسی عمل شروع کرنے اور امتحانات کے حوالے سے فیصلہ کیا ہے۔نویں سے 12 ویں تک کلاسز کی تدریس اور امتحانات کے حوالے سے فیصلہ ہو گیا
وزیر تعلیم شفقت محمود نے تمام صوبوں کے صحت اور تعلیم کے وزرا کے خصوصی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نویں سے 12 ویں جماعت تک متاثر اضلاع میں تدریس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
شفقت محمود نے بتایا کہ اجلاس میں نویں سے بارہویں جماعت تک بورڈ امتحانات کی تیاری کے لیے تدریسی عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے، نویں سے 12 ویں جماعت کے امتحانات بورڈ کی نئی تاریخوں کے مطابق ہوں گے، اور امتحانات مئی کے آخری ہفتے سے پہلے شروع نہیں ہوں گے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی دہشت گردی کی حکمت عملی کی طرف کیوں لوٹ رہے ہیں؟
اگست
الجزائر کا فلسطین کے سلسلہ میں مؤقف
جون
پوپ فرانسس کے بعد ایک اور اهم شخصیت نے کیا نجف اشرف کا تاریخی دوره
مارچ
چین کے خلاف امریکہ کی نئی حکمت عملی میں مسلم ممالک کا اہم رول
اپریل
جس دن فارم 45 اپ لوڈ ہوئے اس دن ایک نیا پنڈورا باکس کھل جائے گا، فواد چوہدری
مارچ
افغانستان ایک بار پھر لہولہان، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی جبکہ متعدد مکانات تباہ ہوگئے
مارچ
امریکہ اور اسرائیل کے لیے IRGC کے میزائل حملے کے اسٹریٹجک پیغامات
جنوری
پیوٹن کا چین کے دورے پر جانے کا اعلان
مئی