پاکستانی نژاد امریکی کمانڈر یاسر بشیر کو امریکا میں اہم عہدے پر فائز کردیا گیا

پاکستانی نژاد امریکی کمانڈر یاسر بشیر کو امریکا میں اہم عہدے پر فائز کردیا گیا

?️

نیویارک (سچ خبریں)  پاکستانی نژاد امریکی کمانڈر یاسر بشیر کو امریکا میں ہیوسٹن پولیس کا اسسٹنٹ چیف، خاندانی تشدد کے محکمے کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے جس کے بعد یاسر بشیر امریکا میں پہلے مسلمان اسسٹنٹ چیف آف پولیس ہوں گے۔

نیشنل جیو گرافک نے 2018 میں امریکا میں موجود مسلمانوں کے بارے میں فیچر کیا تھا جس میں یاسر بشیر بھی شامل تھے۔

لاہور کے قریب پیدا ہونے والے یاسر بشیر اپنے اہل خانہ کے ساتھ 1985 میں امریکا آئے تھے اور تب ان کی عمر 8 برس تھی، یاسر بشیر نے 2001 میں پولیس فورس میں شمولیت اختیار اور نائن الیون کے وقت وہ اکیڈمی میں تھے، وہ فنانس کی تعلیم حاصل کررہے تھے جب کسی نے انہیں محکمہ پولیس میں شمولیت کا مشورہ دیا۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے محکمہ پولیس بہت پسند آیا اور یونیورسٹی واپس جا کر ماہر کریمنولوجی میں ماسٹر کیا، فورس میں رہنے کا فیصلہ کیوں کیا؟ کے سوال پر یاسر بشیر نے بتایا کہ یہ دلچسپ بات ہے، یہ مختلف ہے اور آپ کو دوسروں پر مثبت اثر ڈالنے ڈالتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ پہلے ہی دن میں نے پولیس میں رہنے کا فیصلہ کیا۔

جنوبی ایشیائی باشندوں میں محکمہ پولیس میں شمولیت کوئی مقبول پیشہ نہیں ہے جبکہ بیشتر میڈیکل یا کمپیوٹر سائنس کی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ کے سوال کے جواب میں یاسر بشیر نے بتایا کہ آپ اپنی مرضی کے مطابق کام کریں، اس کے علاوہ پولیس میں رہنا آپ کو معاشرے کی مدد کرنے کا اہل بناتا ہے۔

مسلمان ہونے کی بنیاد پر فورس میں تفریق کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟ پر یاسر بشیر نے کہا کہ ہیوسٹن بہت مختلف جگہ ہے اور متنوع ثقافت ہے، یہ امریکا کے بہترین شہروں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اپنے ساتھی افسروں سے اتنا پیار ملا ہے کہ میں اس تجویز سے متفق نہیں ہوں گا۔

یاسر بشیر نے کہا کہ محکمہ رمضان المبارک کے دوران اپنے مسلمان افسران کے لیے خاص طور پر مددگار ثابت ہوتا ہے، افطار / عشائیہ کے وقفے اور نماز کے لیے وقت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہیوسٹن کے پولیس چیف ٹرائے فنر خاص طور پر ایک مسلم کمیونٹی کے پروگرام میں اپنی تقرری کا اعلان کرنے گئے تھے جہاں انہوں نے کہا کہ مجھے ایک ایسا شخص ملنے والا ہے جو آپ سب کی نمائندگی کرے گا، ہیوسٹن پولیس ڈپارٹمنٹ میں بہت سے ساؤتھ ایشین اور مسلم پولیس افسر ہیں، ان میں سب سے زیادہ معروف مظفر صدیقی ہیں جو ایک عشرے سے زیادہ عرصے سے فورس کے وابستہ ہیں۔

واضح رہے کہ سلام ضیا کے بعد یاسر بشیر ایچ پی ڈی کے دوسرے جنوبی ایشیائی کیپٹن ہیں، دیگر ایشیائی افسران میں ایچ امیر (ماروکو)، ایم میتھیوز، وائے آر حق، وی پٹیل، ایم قاضی، کیپٹن وائے بشیر، ایم اے حیدر اور آصف قریشی ہیں، میتھیوز کیرل سے ہیں، حق ، قاضی اور حیدر کا تعلق کراچی سے ہے، پٹیل ہیوسٹن میں پیدا ہوئے تھے اور وہ فورس میں واحد جنوبی ایشین خاتون افسر ہیں۔

یاسر بشیر نے جنوبی ایشیا میگزین کو ٹیلیفون پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایچ پی ڈی میں مزید دیسی افسران موجود ہیں لیکن بیشتر دیسی افسر پاکستانی ہیں اور اس کے بعد بھارتی ہیں۔

مشہور خبریں۔

مقبوضہ جموں وکشمیر: سول سوسائٹی کابھارتی فورسز کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر اظہار تشویش

?️ 26 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر

چین نے مصنوعی سورج کا کامیاب تجربہ کر لیا

?️ 30 مئی 2021بیجنگ(سچ خبریں) چین نے مصنوعی سورج کا کامیاب تجربہ کر لیا،  یہ

صیہونیوں سے دوستی میں بہت فائدہ ہے:سعودی عرب

?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ صیہونی حکومت کے ساتھ عرب

انصار اللہ کی سعودی عرب کو سخت وارننگ

?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی کونسل کے رکن محمد

حماس: صیہونیوں کی سمت میں ہونے والا دھماکہ ایک سخت پیغام تھا

?️ 1 ستمبر 2023سچ خبریں: حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صہیونی فوجیوں کے

چیئرمین سینیٹ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

?️ 5 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے برطانوی ہائی

امریکا میں ایک سیاہ فام لڑکی پولیس کی نسل پرستی اور دہشت گردی کا شکار ہوگئی

?️ 22 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں ایک سیاہ فام لڑکی پولیس کی نسل پرستی

بائیڈن کی حکومت میں ریاض اور واشنگٹن کے درمیان ہتھیاروں کا بڑا سودا

?️ 5 نومبر 2021سچ خبریں:  امریکی محکمہ دفاع نے اعلان کیا کہ امریکی محکمہ خارجہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے