سندھ:محکمۂ تعلیم کا  تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم  فیصلہ

اسلام آباد میں تعلیمی اداروں پر تالے لگ گئے

?️

کراچی(سچ خبریں)کورونا وائرس کے پیش نظر سندھ محکمۂ تعلیم نے  سندھ میں21اپریل سے آٹھویں جماعت تک کلاسز مزید10روز تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، تعلیم آن لائن، ہوم ورک اور دیگر ذرائع سے جاری رکھی جاسکتی ہے۔ تعلیمی ادارے کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل کے پابند ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ کورناوائرس کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے 8ویں جماعت تک کلاسز 21 اپریل سے مزید 10 روز تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سعیدغنی کا مزید کہنا تھا کہ نویں دسویں اور کالجز میں کلاسز50فیصد حاضری کے ساتھ جاری رہیں گی، تعلیمی ادارے کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل کے پابند ہوں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزارت تعلیم نے نویں سے 12 ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کی تیاری کے لیے تدریسی عمل شروع کرنے اور امتحانات کے حوالے سے فیصلہ کیا ہے۔نویں سے 12 ویں تک کلاسز کی تدریس اور امتحانات کے حوالے سے فیصلہ ہو گیا

وزیر تعلیم شفقت محمود نے تمام صوبوں کے صحت اور تعلیم کے وزرا کے خصوصی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نویں سے 12 ویں جماعت تک متاثر اضلاع میں تدریس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شفقت محمود نے بتایا کہ اجلاس میں نویں سے بارہویں جماعت تک بورڈ امتحانات کی تیاری کے لیے تدریسی عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے، نویں سے 12 ویں جماعت کے امتحانات بورڈ کی نئی تاریخوں کے مطابق ہوں گے، اور امتحانات مئی کے آخری ہفتے سے پہلے شروع نہیں ہوں گے۔

 

مشہور خبریں۔

کالعدم ٹی ٹی پی اب بھی پاکستان میں حملوں کیلئے افغانستان کی سر زمین استعمال کررہی ہے، خواجہ آصف

?️ 11 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے

بھارت میں کورونا وائرس کی شدید لہر، ایک ہی دن میں ہزاروں کیسز سامنے آگئے

?️ 18 مارچ 2021نئی دہلی (سچ خبریں)  بھارت میں ایک بار پھر کورونا وائرس کی

قیدیوں کے تبادلے کے لیے حماس کی سنجیدگی ظاہر ہوئی

?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:غزہ میں گرفتار اسرائیلی فوجی مینگیستو کے حوالے سے قسام بٹالینز

منحوس منگل اور 9 مربع میٹر کا سیل سرکوزی کا منتظر 

?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: سابق فرانسیسی صدر نکولا سارکوزی، جو لبیا سے غیرقانونی فنڈز

صیوہنیوں کی سعودی عرب کو دفاعی نظام فروخت کرنے کی کوشش

?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا نے تل ابیب کی جانب سے جوبائیڈن کے خطے

جنین میں دھماکہ خیز صورتحال

?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں: جنین کیمپ میں کی جانے والی جارحانہ کارروائیوں کے بعد کہ

سعودی عرب کا پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری پلان برقرارہے . وزیر خزانہ

?️ 20 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا

مینجمنٹ کمیٹی کی مدت ختم ہونے پر پی سی بی کا مستقبل غیریقینی صورتحال سے دوچار

?️ 23 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری مینجمنٹ کمیٹی کی مدت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے