?️
سندھ: (سچ خبریں) سندھ کے ضلع خیرپور کے شہر گمبٹ کے قریب کار اور مسافر کوچ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں باپ اور ان کی دو بیٹیاں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ 4 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔
پاکستان میں شاہراہوں پر مہلک حادثات اکثر ہوتے رہتے ہیں جن کی بنیادی وجوہات میں تیز رفتاری، خطرناک اوور ٹیکنگ اور ٹریفک قوانین پر عدم توجہ شامل ہیں۔
گمبٹ کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) رفیق سومرو نے ڈان ڈاٹ کام کو ہلاکتوں کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ لاشوں اور زخمیوں کو گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (گِمز) منتقل کر دیا گیا ہے۔
رفیق سومرو نے بتایا کہ تینوں افراد ٹویوٹا کرولا میں کراچی کی طرف جارہے تھے جب کہ کوچ خیبر پور کی طرف جارہی تھی۔
انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ کار ڈرائیور یا تو اسٹیئرنگ وہیل کا کنٹرول کھو بیٹھا یا گاڑی چلاتے ہوئے سو گیا تھا اور مخالف سڑک پر کوچ سے ٹکرا گیا۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ گاڑی کون چلا رہا تھا۔
ایس ایچ او کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت خیبرپختونخوا کے علاقے وزیرستان کے رہائشی نیاز محمد اور ان کی دو بیٹیوں کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس افسر نے مزید کہا کہ ایک بیٹی کا نام آسرا بتایا گیا ہے جبکہ دوسری کا فوری طور پر پتا نہیں چل سکا، جبکہ اب تک زخمیوں کے نام بھی معلوم نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ یہ حادثہ چار دوستوں کی سڑک حادثے میں موت کے دو روز بعد پیش آیا ہے، جب ان کی کار سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار میں نصیر نہر نامی آبپاشی کے چینل میں جاگری تھی۔
قبل ازیں گزشتہ ہفتے ضلع دادو کے قصبے خیرپور ناتھن شاہ کے قریب انڈس ہائی وے پر تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر موٹرسائیکل پر سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
مشہور خبریں۔
انسان کو دوسری شادی کرنے کا حق ہے: عائشہ عُمر
?️ 3 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں)معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عُمر نے کہا ہے کہ
جولائی
سعودی عرب کی صیہونی جارحیت پر وارننگ
?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے خطے میں اسرائیلی جارحیت
نومبر
موت اور خون کا دن؛ غزہ کے بچوں نے عید کے کپڑوں کی جگہ کفن پہنا
?️ 1 اپریل 2025سچ خبریں: اس سال کی عید الفطر، پچھلے سال اور شاید کئی
اپریل
عراق کے انٹیلی جنس اور سیکورٹی ڈھانچے میں سوڈانی تبدیلیاں سرفہرست
?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے ایک حکم نامے
دسمبر
چین کا ایران کی موجودگی میں خلیج فارس کے رہنماؤں کا اجلاس منعقد کرنے کا منصوبہ
?️ 15 مارچ 2023سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے اعلان کیا ہے کہ چین ایران کی
مارچ
فلسطینی صدر محمود عباس نے فلسطین میں ہونے والے انتخابات کو ملتوی کرنے کا اعلان کردیا
?️ 30 اپریل 2021رام اللہ (سچ خبریں) فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ اور فلسطینی صدر محمود
اپریل
یورپ غیر معمولی مہنگائی میں گرفتار
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:یورپی ممالک کو افراط زر اور غیر معمولی مہنگائی کا سامنا
مئی
موساد اور شباک نے غزہ میں فوجی شکست کو تسلیم کیا
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر جنگ نے آرمی
مئی