?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کو اب مسئلہ فلسطین کے حوالے سے فیصلہ لینا پڑے گا، سلامتی کونسل اب فلسطین کے مسئلے کو نظرانداز کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ امریکا کا اسرائیل پر اثر و رسوخ ہے اور اسے اسرائیل کو راضی کرنے میں زیادہ فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق فلسطین کے مسئلے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 193 رکنی ہنگامی اجلاس کے بعد ترک نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیل کی جارحیت کا حالیہ واقعات نے ان لوگوں کو جھنجھوڑ دیا جو باہر بیٹھے ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اسرائیلی حملوں پر ردعمل کی توقع نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی توقع نہیں تھی کہ او آئی سی اور عرب لیگ عملی طور پر فعال ہوجائے گی، نان الائن موومنٹ متحرک ہوجائے گی اور اس کے نتیجے میں جنرل اسمبلی کا خصوصی ہنگامی اجلاس ہوگا شاہ محمود قریشی نے اسے ایک بے مثال سیشن قرار دیا انہوں نے زور دے کر کہا کہ سلامتی کونسل سیشن کو ایک واضح پیغام بھیجے گا کہ ’بہت‘ ہوگیا ہے اور جو لوگ بنیادی حقوق پر یقین رکھتے ہیں انہیں ضرور آواز بلند کرنی چاہیے وہ اب ایک طرف ہو کر نہیں بیٹھ سکتے.
جنرل اسمبلی اوراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے متعلق سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہیں سب سے پہلے جنگ بندی کرانے کی ضرورت ہے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا اقوام متحدہ کی جنرل کونسل کے اجلاس میں شرکت کا ایک نکاتی ایجنڈا تھا جو جنگ بندی کی ضرورت پر زور دینا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جب اس ایجنڈے میں کامیابی ملے گی تو تمام دیگر مراحل بھی حل ہوجائیں گے شاہ محمود قریشی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ او آئی سی رکن ممالک کے وزرائے خارجہ جو اس دن نیویارک میں موجود تھے وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات کریں گے اور انہیں بین الاقوامی تحفظ فورس جیسی کوئی فورس تشکیل دینے کی تجویز پیش کریں گے.
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اس خیال کو آگے بڑھائیں گے اور جنرل اسمبلی کے صدر کے ساتھ اس کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کریں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکا وہ واحد ملک ہے جس کی اسرائیل سنے گا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کا اسرائیل پر اثر و رسوخ ہے اور اسے اسرائیل کو راضی کرنے میں زیادہ فعال کردار ادا کرنا چاہیے کہ جو کچھ وہ کررہا ہے وہ دنیا کو قبول نہیں ہے ایک اور سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں لوگ حق خودارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
عامر خان نے میرے ٹی وی پروگرام سے متاثر ہوکر شو شروع کیا، حنا خواجہ بیات
?️ 13 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان حنا خواجہ بیات
جنوری
سید حسن نصر اللہ کرشماتی قیادت اور اثرانداز کمانڈر
?️ 17 فروری 2022سچ خبریں: حسن نصر اللہ تقریباً 30 سال سے لبنان میں حزب
فروری
عمران خان نے انٹراپارٹی الیکشن نہ کروانے شوکاز کا جواب دے دیا
?️ 25 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے
اگست
پاکستان کی عالمی برادری سے انسانی حقوق کی بنیاد پر افغان عوام کی مدد کی اپیل
?️ 10 ستمبر 2021نیویارک (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل مندوب منیراکرم نے انسانی
ستمبر
کسی ایک قیدی کو اجازت دینا دوہرا معیار ہوگا، وزارت داخلہ کا عمران خان سے ملاقات کی درخواست پر ردعمل
?️ 14 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان وزارت داخلہ نے بانی پی ٹی آئی
اکتوبر
اس وقت ہماری سیاست عجیب و غریب صورتحال کا شکار ہے۔چوہدری شجاعت
?️ 10 جولائی 2022لاہور:(سچ خبریں)سیاست دانوں کی لیک ہونے والی آڈیوز اور ویڈیوز کے منظر
جولائی
واشنگٹن کی اسرائیل کو 8 بلین ڈالر کی فوجی امداد
?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں: ایک امریکی اہلکار نے اعلان کیا کہ جو بائیڈن انتظامیہ
جنوری
ویکسین لگوانے سے بیماری کا علاج ہوگا،افواہوں پر توجہ نہ دیں
?️ 10 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزارت قومی صحت نے ٹویٹر
جولائی