?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءاور سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نواشریف کل سے اپنی ذاتی مصروفیات پر چلے جائیں گے،مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا جس کی صدارت قائد مسلم لیگ نواز شریف کرینگے جس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کے نام کی بطور وزیراعظم توثیق کی جائیگی۔
شہباز شریف اتحادیوں کوپارلیمنٹ ہاﺅس میں عشائیہ پر مدعو کرینگے۔ اتحادی جماعتیں شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب کرنے کے فیصلے کی تائید کریں گی جبکہ نواز شریف ذاتی مصروفیات کے باعث عشائیہ میں شرکت نہیں کریں گے۔پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تمام ن لیگ کے نومنتخب اراکین اسمبلی کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔اجلاس میں 29 فروری کو قومی اسمبلی کے اجلاس کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔
خیال رہے کہ نگران وزیراعظم نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کا افتتاحی سیشن بلانے کیلئے دوسری بار صدر مملکت کو ایڈوائس ارسال کی تھی۔نگراں وزیراعظم کی جانب سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بجھوائی گئی سفارشات میں آئین کے تحت اسمبلی کا اجلاس بلانے کی تجویز دی گئی ہے اور کہاگیا ہے کہ آئین کے تحت انتخابات کے 21 دن کے اندر اجلاس طلب کرنا آئینی ڈیڈ لائن ہے، صدر مملکت آئین میں درج ڈیڈ لائن کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس جلد از جلد بلوائیں۔
قبل ازیں بھی نگران وزیراعظم کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کیلئے صدر مملکت عارف علوی کو سمری بھجوائی گئی تھی جسے انہوں نے مسترد کرکے واپس بھجوا دیا تھا۔ صدر مملکت عارف علوی نے یہ موقف اختیارکیا تھا کہ پہلے خواتین اور اقلیتوں کی نشستوں کو مکمل کیا جائے اس کے بعد اجلاس بلایا جائیگا۔ایوان ابھی مکمل نہیں، کچھ مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔
صدر عارف علوی کو 5 دن پہلے وزارتِ پارلیمانی امور نے سمری بھیجی تھی۔قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے حوالے سے نگران وفاقی حکومت کا موقف تھا کہ آرٹیکل91کی دفعہ 2 کے تحت 21 دن تک اجلاس بلانا لازمی ہے، صدراجلاس نہیں بھی بلاتے تو 29 فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہر صورت ہوجائے گا اور 29 فروری کو ہونے والا اجلاس آئین کے عین مطابق ہوگا۔


مشہور خبریں۔
کابینہ میں 3 نئے وزیروں کو شامل کیا گیا
?️ 29 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد کابینہ میں 3 نئے وزیروں کو شامل
اپریل
مشرق وسطیٰ کی جنگ سے سوڈان کے صحت اور انسانی بحران میں اضافہ
?️ 24 اپریل 2026 سچ خبریں:مشرق وسطیٰ کی جنگ نے سوڈان میں صحت اور انسانی
اپریل
ایرانیوں کو اسرائیل کا حملہ کیسا لگا؟ برطانوی قلمکار
?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں:برطانوی قلمکار اپنے ایک کالم میں لکھا کہ ایران کے خلاف
اکتوبر
ملک بھر میں آج 84واں یومِ پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے
?️ 23 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آج پاکستان بھر میں یومِ پاکستان بھرپور ملی
مارچ
امریکہ نے پہلی بار نائجیریا میں فوجی تعینات کی
?️ 4 فروری 2026امریکہ نے پہلی بار نائجیریا میں فوجی تعینات کی امریکی افریقہ کمانڈ
فروری
برطانوی جیلوں کی ابتر حالت
?️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: این ٹی وی رپورٹ کے مطابق برطانوی جیلیں برسوں سے بھری
اکتوبر
رواں سال پاکستان کی معیشت کو عالمی چیلنجز کا سامنا رہے گا، رپورٹ
?️ 6 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) اقوام متحدہ کی عالمی اقتصادی صورتحال کی حالیہ رپورٹ
جنوری
سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور
?️ 10 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایوان بالا سینیٹ سے 27 ویں آئینی ترمیم
نومبر