سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ لازمی قرار

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے ہدایت جاری کی ہے کہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے ایئرپورٹ جاتے ہوئے انسداد پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ضرور ساتھ رکھیں، بصورت دیگر سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ ’پولیو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے حوالے سے سعودی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئی ہدایات کی روشنی میں گزشتہ کچھ دنوں سے سعودی عرب سفر کرنے والے مسافروں کو کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، تاہم اب سعودی حکومت نے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے پولیو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب جانے والے ہر مسافر کے لیے چاہے وہ عمرہ، اقامہ، زیارت کسی بھی غرض سے جائے، پولیو سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب جانے والے تمام مسافروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ ایئرپورٹ پہنچنے سے قبل اپنے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ضرور ساتھ رکھیں۔‘

سعودی عرب کے کسی بھی ایئرپورٹ پر 12 گھنٹے سے کم ٹرانزٹ کرنے والے مسافروں کو ویکسی نیشن کی ضرورت نہیں ہے، جب کہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پر سرکاری یا نجی ہسپتال کی مہر ہونا لازمی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ’ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر سعودی عرب جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان ہدایات کا اطلاق ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس اور تمام ایئر لائنز سے سفر کرنے والوں پر ہوگا۔‘

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) کی جانب سے پہلے ہی ایک سرکلر جاری کیا جا چکا ہے جس میں تمام ایئرلائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جن ممالک میں پولیو وائرس پھیل رہا ہے، وہاں سے روانگی یا ٹرانزٹ کے بعد سعودی عرب آنے والے مسافروں کی ویکسی نیشن ہو چکی ہو۔

مشہور خبریں۔

صیہونی فوج کے ہاتھوں 41 فلسطینی گرفتار

?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی فورسز نے النقب میں فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے

صیہونی آباد کاروں کا نابلس میں فلسطینیوں پر حملہ

?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی آبادکاروں نے اتوار

امریکہ اور نیٹو کے جرائم عصر حاضر تک محدود نہیں ہیں

?️ 26 مارچ 2022سچ خبریں:  امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے کہا کہ

پاکستان، چین اور افغانستان کا اجلاس آج ہوگا: وزیر خارجہ

?️ 3 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ

حزب اللہ نے ایک دن میں صیہونیوں کے خلاف کتنی کاروائیاں کیں؟

?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں:گزشتہ 24 گھنٹوں میں حزب اللہ کے مجاہدین صیہونی ریاست کے

یمن میں اقوام متحدہ کے 5 ملازمین رہا

?️ 12 اگست 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے اعلان کیا کہ

امریکہ کے اتحادی بھی اس کی دہشتگردی سے محفوظ نہیں

?️ 21 اگست 2023سچ خبریں: جرمن میڈیا نے بتایا کہ متعدد امریکی فوجیوں نے ایک

امریکہ کا صیہونی وزیر پر پابندی کا ممکنہ فیصلہ

?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی ذرائع کے مطابق، امریکی وزارت خارجہ اسرائیل کے وزیر برائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے