بھارت میں کورونا وائرس کی بدترین صورتحال کے باوجود ملک کی متعدد ریاستوں میں انتخابی ریلیاں جاری

بھارت میں کورونا وائرس کی بدترین صورتحال کے باوجود ملک کی متعدد ریاستوں میں انتخابی ریلیاں جاری

?️

نئی دہلی (سچ خبریں)  بھارت میں کورونا وائرس کے کی بدترین صورتحال جاری ہے اور اب مزید 3 لاکھ 79 ہزار 257 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا کیسز کی تعداد دو کروڑ کے قریب پہونچ گئی ہے لیکن اس کے باوجود بھارت کی متعدد ریاستوں میں انتخابی ریلیاں جاری ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کی وبا میں شدت کے باوجود ریاستی انتخاب میں سیکڑوں افراد ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے تیار ہیں، بھارتی حکام کے مطابق ملک میں مزید 3 لاکھ 79 ہزار 257 کیسز رپورٹ ہوئے جو ایک دن میں اب تک رپورٹ ہونے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

نئے کیسز کے بعد بھارت میں مجموعی کورونا کیسز کی تعداد ایک کروڑ 83 لاکھ ہوگئی، کورونا کیسز کی تعداد کے نتاظر میں امریکا کے بعد بھارت کا شمار ہوتا ہے، علاوہ ازیں وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 645 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، انہوں نے بتایا کہ کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 4 ہزار 832 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا کے بحران کے دوران مغربی بنگال کے ریاستی انتخابات کے آٹھویں اور آخری مرحلے کے لیے ووٹنگ آج سے شروع ہوگئی ہے، توقع ہے کہ ریاست بھر میں کم از کم 11 ہزار 860 پولنگ اسٹیشنز پر 8 لاکھ سے زیادہ افراد ووٹ ڈالیں گے۔

دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ریاست میں بڑے پیمانے پر انتخابی ریلیوں کے انعقاد پر پچھلے چند ہفتوں کے دوران تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 ہزار کیسز رپورٹ کیے گئے جو وبائی بیماری شروع ہونے کے بعد سے اب تک کی بلند ترین شرح ہے۔

بدھ کے روز سے 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے تمام بھارتیوں کو ویکسین کے لیے سرکاری ایپ پر اندراج کرنے کی اجازت دی گئی لیکن سوشل میڈیا پر شکایات کی بھرمار ہوگئی کہ ایپ کریش ہوگئی ہے، ہفتہ کو شروع ہونے والی ویکسینیشن مہم ناکافی ہوگئی ہے۔

مشہور خبریں۔

کینسر کے علاج سے متعلق اہم تحقیق

?️ 3 مئی 2021ورجینیا(سچ خبریں) محققین کا کہنا ہے کہ بریسٹ کینسر کا سبب بننے

غزہ میں ایسا کیا ہوا کہ فرانس بھی پریشان

?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں اجتماعی قبروں سے سینکڑوں فلسطینی شہداء

بن سلمان نے جھوٹے وعدوں سے سعودیوں کو کیسے دھوکا دیا؟

?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:مختلف شواہد کی بنیاد پر سعودی ولی عہد نے نیوم پراجیکٹ

ایران کا پرامن ایٹمی پروگرام کسی بھی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہے

?️ 2 اپریل 2026سچ خبریں: تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کی سفارت خانے نے لندن

یحییٰ السنور کو قتل کرنے کا منصوبہ 

?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین سے شائع ہونے والے اخبار معاریو نے آج اپنی

ایپل نے آئی فون رکھنے کے لیے 42 ہزار روپے کی قیمت کا جرابیں متعارف کروادیں

?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: اسمارٹ فونز اور کمپیوٹر متعارف کرانے والی امریکی ٹیکنالوجی کمپنی

غزہ اس وقت مظلوم ہے، لیکن اسرائیل نہیں ہے: اردگان

?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں:ترک صدر رجب طیب اردگان نے غزہ کی صورتحال کے بارے

مجھے یقین ہے کہ لوگ مجھے دوبارہ منتخب کریں گے: اردوغان

?️ 19 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے موجودہ صدر رجب طیب اردوغان نے گزشتہ شب اس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے