چین نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیئے پاکستان کی مکمل مدد کا اعلان کردیا

چین نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیئے پاکستان کی مکمل مدد کا اعلان کردیا

?️

نیویارک (سچ خبریں)  اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس نے شدید قہر برپا کر رکھا ہے اور پاکستان بھی ان ممالک میں شامل ہے جہاں کورونا وائرس کا شدید طوفان جاری ہے، چین نے اس بحران سے نمٹنے کے لیئے پاکستان سمیت متعدد دوسرے ممالک کی مدد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق نیویارک میں قائم اقوام متحدہ کے ہیڈکواٹرز سے جاری مشترکہ بیان میں چین نے پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کو کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہر قسم کے تعاون، جن میں طبی سہولیات اور معاشی معاونت شامل ہے، کا عزم دہرایا ہے۔

چین کی جانب سے یہ یقین دہانی منگل کے روز ایک ویڈیو کانفرنس میں مشترکہ رد عمل میں کی گئی، جس میں چین، افغانستان، بنگلہ دیش، نیپال، پاکستان اور سری لنکا کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی تھی۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ وزرائے خارجہ کی جانب سے کورونا کے خلاف جنگ میں چین کے اقدامات کو سراہا گیا، چین اپنے صدر شی جن پنگ کے اس اہم بیان پر عمل پیرا ہوگا جس میں انہوں نے عالمی سطح پر شہریوں کے لیے ویکسین کی فراہمی اور شریک ممالک کے لیے ویکسین کے حوالے سے لچکدار انداز میں معاونت کو جاری رکھنے کا کہا تھا، جس میں کووڈ-19 کی ویکسین کی مشترکہ تیاری بھی شامل ہے۔

کانفرنس میں موجود وزرائے خارجہ نے بھارت میں کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا مشاہدہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور بھارت کو اس اہم موقع پر ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے سے متعلق اظہار خیال بھی کیا گیا۔

وزرائے خارجہ نے نشاندہی کی کہ کورونا وائرس تمام اقوام عالم کے لیے مشترکہ دشمن ہے اور ساتھ ہی تمام اقوام پر زور دیا کہ تعاون اور یکجہتی کے ذریعے ہی اس وبا کے خلاف کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔

اس موقع پر چین نے کانفرنس کے شرکا کو بتایا کہ وہ ایشیا کے پانچوں ممالک کو طبی سہولیات اور تکنیکی معاونت فراہم کرنے کیلئے تیار ہے، کانفرنس کی شرکا کی جانب سے کورونا کے خلاف جنگ میں عالمی ادارہ صحت کے تعاون کا عزم دہرایا گیا اور یہ تسلیم کیا کہ وائرس کی ابتدا کے حوالے سے جانچ سائنس اور کلوبل مشن کا کام ہے’، انہوں نے معاملے پر سیاست کرنے کی بھی مخالفت کی۔

ورزائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کورونا کو شکست دینے کیلئے ویکسین اہم ہتھیار ہے، جو مساوات اور انصاف کی بنیادوں پر تقسیم کی جانی چاہیے، انہوں نے خبردار کیا کہ ‘ویکسین پر قومیت پسندی’ کورونا وائرس کے حوالے سے عالمی کاوشوں میں رکاوٹیں پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ قوت مدافعت میں خلا بھی بڑھا سکتی ہے۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ کورونا وائرس عالمی معیشت پر سنجیدہ اثرات مرتب کررہا ہے، یہ عالمی وبا تمام ممالک کی پائیدار ترقی میں پیچیدگیاں پیدا کر سکتی ہے۔

وزرائے خارجہ نے بیلٹ اینڈ روڈ کے اقدام کے تحت وائرس سے متعلق اقدامات کے ساتھ محفوظ تجارت کے لیے اپنی سرحدوں کو کھولنے پر اتفاق کیا۔

مشہور خبریں۔

UNIFIL فورسز کے بارے میں اقوام متحدہ میں اسرائیل کے نمائندے کی گستاخی

?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: ڈینی ڈینن نے اتوار کو کہا کہ UNIFIL کے فوجیوں

وزیراعظم کی چینی صدر سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو

?️ 6 فروری 2022بیجنگ(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر شی جن پنگ کی

نیپرا نے بجلی سستی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کرلی،بجلی کی بنیادی قیمتوں میں ایک روپے 14 پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ

?️ 2 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیپرا نے بجلی سستی کرنے کی حکومتی درخواست

حکومت کا سابق وزیراعظم کے گوشواروں اور آمدن کی جانچ پڑتال کرانے کا فیصلہ

?️ 5 مئی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے گوشواروں اور

لبنانی شخصیات نے سعودی عرب کی جانب سے قومی مفاہمت کی راہ میں رکاوٹ پر تنقید کی

?️ 18 اگست 2025لبنانی شخصیات نے سعودی عرب کی جانب سے قومی مفاہمت کی راہ

حماس کے غیر مسلح کرنے کے مؤقف مین بھی ٹرمپ کی ناکامی

?️ 3 جولائی 2026سچ خبریں:صیہونی اخبار یدیعوت احرونٹ کے مطابق امریکی حکومت اب غزہ کی

مقبوضہ بیت المقدس میں شہادت طلبانہ کاروائی کرنے والے مجاہد کے اہلخانہ کی گرفتاری

?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس میں شہادت طلبانہ

النصرہ ادلب میں کیمیائی اشتعال انگیزی کی کوشش کر رہی ہے: روس

?️ 26 نومبر 2021سچ خبریں:  روسی وزارت دفاع کے زیراہتمام شام میں جنگی قوتوں کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے