?️
پشاور: (سچ خبریں) پشاور کے آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) سانحے کو 9 برس بیت گئے، لواحقین کے زخم آج بھی تازہ لیکن حوصلے پہاڑ سے بلند ہیں۔
16 دسمبر 2014 پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا جب کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 6 دہشت گردوں نے اے پی ایس پر بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے 132 طالبِ علموں اور عملے کے 17 افراد کو شہید کردیا تھا۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سانحہ اے پی ایس کی نویں برسی پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 برس پہلے آج کے دن دہشتگردوں نے بزدلانہ حملہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا سانحہ تھا جس نے دنیا بھر کی آنکھیں نم کردیں، آج بھی جب اس دن کو یاد کرتا ہوں تو آنکھیں اشکبار ہوجاتی ہیں۔
سانحہ اے پی ایس میں شہید محمد علی کی والدہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے جس سفاکی کے ساتھ بچوں کو شہید کیا قوم اس کو بھولی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ محمد علی شہید نہایت ہی زندہ دل اور یاروں کا یار تھا، اسکول میں بھی گولڈن بواۓ کے نام سے جانا جاتا تھا، میرا بیٹا ایس ایس جی میں کمانڈو بننا چاہتا تھا، شاید اس نے لڑائی لڑی ہے پھر زندگی نے وفا نہیں کی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ علی میرے بہت قریب تھا، آج بھی مجھ سے کوئی پوچھے تو میرا ایک بیٹا اور 3 بیٹیاں ہیں کیونکہ شہید تو زندہ ہوتا ہے، علی مجھے کہتا تھا کہ ماما میں آپ کو وہ خوشی دوں گا کہ آپ یاد رکھیں گی، مجھے نہیں پتا تھا کہ وہ شہادت کی بات کر رہا تھا۔
سانحہ اے پی ایس میں شہید شایان ناصر کے والد نے بتایا کہ شایان سائنسدان بننا چاہتا تھا، فزکس میں ہمیشہ اول آتا تھا، اسے کرکٹ کھیلنے کا شوق تھا، سب سے چھوٹا تھا تو سب گھر والوں کی آنکھوں کا تارہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ میرا یہی پیغام ہے کہ پاک فوج کے خلاف جو پروپیگنڈا ہے وہ نہ کیا جائے، مشہور قول ہے کہ ’ملک میں اپنی نہیں تو کسی اور کی فوج ہو گی‘، ہمیں پاک فوج پر فخر ہے۔
سانحہ اے پی ایس میں شہید ننگیال اور شموئیل طارق کی بہن نے انہیں یاد کرتے ہوئے کہا کہ ننگیال اور شموئیل کے جانے بعد دنیا ادھوری رہ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اے پی ایس میں داخلے کا مقصد تھا کہ پاک فوج کو جوائن کرے، خود بھی وہ پاک فوج میں شمولیت کے خواہش ظاہر کرتے تھے، الحمداللہ ہم فخر کرتے ہے کہ ہمارے بھائی شہید ہیں۔
مشہور خبریں۔
امریکہ اور نیٹو افواج نے پاکستان سے مدد مانگ لی
?️ 27 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں ) امریکہ اور اتحادی (نیٹو) افواج نے افغانستان سے
اگست
یمن کا علاقائی اور بین الاقوامی کردار
?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں:انصاراللہ کے سیاسی بیورو کے رکن محمد البخیتی نے کہا کہ
جنوری
ٹرمپ کو عدالتی ریلیف
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: ایک امریکی جج نے اس ملک کے سابق صدر ڈونلڈ
ستمبر
خفیہ اداروں نے مجھ پر عسکریت پسندوں کے ممکنہ حملے کی اطلاع دی ہے، ایمل ولی خان
?️ 11 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان کا
دسمبر
نیلم منیر نے نکاح کی تصاویر شیئر کردیں
?️ 4 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ نیلم منیر نے مایوں کی تقریب
جنوری
مادورو: وینزویلا کبھی بھی کسی تسلط پسند سلطنت کی کالونی نہیں بنے گا
?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نے زور دے کر کہا کہ یہ
اکتوبر
بھارت پر سب سے زیادہ دباؤ ان کی اندرونی بگڑتی صورتحال ہے
?️ 1 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی
جون
سعودی اتحاد کی یمن جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری
?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:یمن کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ
اپریل