اسلام آباد(سچ خبریں) چین سے سائنو ویک کی مزید 20لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں، چینی ویکسین کی کھیپ خصوصی طیارے سے پاکستان لائی گئی ہے۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ ویکسین کی آمدسےملک میں ویکسی نیشن کی یومیہ شرح بہتر ہوگی اب یہ ویکسین ملک بھر کے ویکسی نیشن مراکز میں پہنچائی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ چین سے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ مزید سائنوویک ویکسین کی 20لاکھ ڈوز لے کر اسلام آباد پہنچ گیا، ویکسین اسلام آباد ائیرپورٹ پر این ڈی ایم اے حکام کے حوالے کی گئی۔
پاکستان نے چینی کمپنی سائنو ویک ویکسین کی خریداری کی ہے، ین سی او سی کی زیرنگرانی این ڈی ایم اےویکسین خریداری کر رہا ہے، چین سے لائی گئی کورونا ویکسین وفاقی اکائیوں کو فراہم کی جائے گی۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ ویکسین کی آمدسےملک میں ویکسی نیشن کی یومیہ شرح بہتر ہوگی۔
یاد رہے 3 روز قبل پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا خصوصی طیارہ چین سے مزید 15لاکھ سے زائد ویکسین لے کر وفاقی دارالحکومت پہنچ تھا، این سی او سی نے کہا تھا کہ آئندہ ہفتے 20 سے 30 لاکھ ویکسین کی مزید خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔
واضح رہے کہ چند روز کے دوران ملک میں کرونا ویکسین کے قلت کے باعث مشکلات پیش آرہی تھیں، اس ضمن میں وزیرا عظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کی قلت سے متعلق سسٹم میں پریشر پیر یا منگل تک حل ہوگا۔
مشہور خبریں۔
حکومت تنخواہ داروں سے 38فیصد ٹیکس لیتی ہے، جاگیرداروں سے ٹیکس نہیں لیتی. مفتاح اسماعیل
مارچ
حکومت پاکستان کا روس سے تیل کی خریداری پر غور
جون
میں وطن کی آزادی کے لیے ہزاروں بیٹے قربان کرنے کو تیار ہوں:فلسطینی شہید کے والد
جولائی
روس کے ساتھ تجارت کے لیے متحدہ عرب امارات پر مغربی دباؤ
مئی
پیگاسس سے کوئی بھی محفوظ نہیں ؛صیہونی میڈیا کا انکشاف
فروری
ٹرمپ ٹیرف کے نفاذ سے پاکستان کی برآمدات کو ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کے نقصان کا خطرہ
اپریل
رفح کے مکینوں کو بے گھر کرنے کے لیے عرب حکومتوں کی ملی بھگت
فروری
روسی وزیر خارجہ نے مسقط کا دورہ کیا اور عمان کے سلطان سے کی ملاقات
مئی