?️
اسلام آباد(سچ خبریں) چین سے سائنو ویک کی مزید 20لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں، چینی ویکسین کی کھیپ خصوصی طیارے سے پاکستان لائی گئی ہے۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ ویکسین کی آمدسےملک میں ویکسی نیشن کی یومیہ شرح بہتر ہوگی اب یہ ویکسین ملک بھر کے ویکسی نیشن مراکز میں پہنچائی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ چین سے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ مزید سائنوویک ویکسین کی 20لاکھ ڈوز لے کر اسلام آباد پہنچ گیا، ویکسین اسلام آباد ائیرپورٹ پر این ڈی ایم اے حکام کے حوالے کی گئی۔
پاکستان نے چینی کمپنی سائنو ویک ویکسین کی خریداری کی ہے، ین سی او سی کی زیرنگرانی این ڈی ایم اےویکسین خریداری کر رہا ہے، چین سے لائی گئی کورونا ویکسین وفاقی اکائیوں کو فراہم کی جائے گی۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ ویکسین کی آمدسےملک میں ویکسی نیشن کی یومیہ شرح بہتر ہوگی۔
یاد رہے 3 روز قبل پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا خصوصی طیارہ چین سے مزید 15لاکھ سے زائد ویکسین لے کر وفاقی دارالحکومت پہنچ تھا، این سی او سی نے کہا تھا کہ آئندہ ہفتے 20 سے 30 لاکھ ویکسین کی مزید خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔
واضح رہے کہ چند روز کے دوران ملک میں کرونا ویکسین کے قلت کے باعث مشکلات پیش آرہی تھیں، اس ضمن میں وزیرا عظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کی قلت سے متعلق سسٹم میں پریشر پیر یا منگل تک حل ہوگا۔


مشہور خبریں۔
پورے شمالی غزہ میں موت کا سایہ
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ
اکتوبر
معاشی استحکام حاصل کرلیا، ادارہ جاتی اصلاحات اور نظام کی درستی کا عمل جاری ہے، وزیراعظم
?️ 23 مارچ 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
مارچ
سفرا کے متعلق وزیر اعظم کے بیان پر فواد کا چوہدری کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 7 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے ہمراہ
مئی
دو امریکی خواتین کا پیغام: ہم ایران کے خلاف جنگ اور بمباری کے خلاف ہیں
?️ 29 مارچ 2026سچ خبریں: دو امریکی خواتین جنہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان
مارچ
محمد بن سلمان کا وائٹ ہاؤس میں اہم دورہ
?️ 13 نومبر 2025سچ خبریں:محمد بن سلمان اور ڈونالد ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس ملاقات سے
نومبر
گوگل نے 12,000 ملازموں کو فارغ کیا
?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:گوگل نے اقتصادی مسائل کی وجہ سے اپنے دسیوں ہزار ملازموں
جنوری
26 جون تا 19 اگست: بارشوں، سیلاب سے 707 افراد جاں بحق، 967 زخمی ہوئے
?️ 19 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)
اگست
نیپال میں شدید سیاسی بحران، 6 ماہ کے دوران دوسری بار پارلیمان کو تحلیل کردیا گیا
?️ 23 مئی 2021کٹھمنڈو (سچ خبریں) نیپال جو پہلے سے ہی کورونا وائرس کے بحران
مئی