?️
اسلام آباد(سچ خبریں) روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے متعارف کروائی گئی اسکیم ہے جس کے نتیجہ میں اب تک بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے اب تک 67 کروڑ ڈالر سے زائد کی رقم پاکستان آ چکی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے گذشتہ برس ستمبر کے مہینے میں اس سکیم کا افتتاح کیا تھا جس کے تحت بیرون ملک پاکستانیوں کے سرمائے کو ملک میں لانے کے لیے مراعات کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس سکیم کے تحت ایک لاکھ سے زائد روشن ڈیجیٹل اکاونٹس اب تک کھولے جا چکے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی کی ایک کمپنی میں تکنیکی شعبے میں کام کرنے والے محمد عارف نے پاکستان میں روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کی سکیم کے اجرا کے بعد اپنا اکاونٹ کھلوایا۔عارف نے بتایا کہ اس اکاونٹ کھلوانے کی وجہ اس میں دی گئی مراعات اور اس کے ذریعے سرمایہ کاری کی سہولت ہے، جس کے ذریعے پاکستان میں سٹاک مارکیٹ اور دوسرے شعبوں میں سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے۔
تاہم ناروے میں ایک ریسٹورنٹ میں سیفٹی سپر ویژن سے منسلک قاسم رضا کا کہنا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کی سکیم کے آغاز کے بعد انھوں نے آن لائن طریقہ کار کے ذریعے یہ اکاونٹ کھلوانے کے لیے کوشش کی تھی تاہم اس کے لیے درکار شرائط اور طریقہ کار اتنے مشکل تھے کہ انھوں نے بعد میں یہ اکاونٹ کھولنے کا ارادہ ترک کر دیا ہے۔
قاسم نے بتایا کہ انھوں نے ایک نہیں دو تین پاکستانی بینکوں میں ناروے میں بیٹھ کر آن لائن طریقہ کار سے اس اکاونٹ کے لیے کوشش کی تو ہر بینک کی شرائط اور ضروریات مختلف تھیں۔
مشہور خبریں۔
وزیر خارجہ نے اسرائیل کے ظالمانہ حملوں کی مذمت کی
?️ 17 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے فلسطین کے
مئی
ٹرمپ حکومت کی ایک اور ایران مخالف شخصیت سبکدوش، اسرائیل کو دھچکا
?️ 3 جون 2025 سچ خبریں:ٹرمپ حکومت میں شامل ایک اور نمایاں ضدایرانی شخصیت مورگان
جون
امریکہ دنیا کا سب سے بڑا قذاق ہے:لبنانی مفتی
?️ 17 جنوری 2021سچ خبریں:ایک لبنانی مفتی نے واشنگٹن کی جانب سے آستان قدس رضوی
جنوری
وزیراعلیٰ پنجاب نےشیخوپورہ میں یونیورسٹی بنانے کی منظوری دے دی
?️ 24 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے کہا
مارچ
فرانس بھی امریکہ مخالف
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:فرانسیسی صدر نے بین الاقوامی نظام کی پیچیدگیوں کا ذکر کرتے
جون
تاریخ میں پہلی مرتبہ نگران وزیراعظم گریڈ 22 میں ترقیوں کا فیصلہ کرینگے
?️ 25 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نگران وزیراعظم وفاقی
نومبر
17 سال کی عمر کے افراد کی ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ
?️ 24 اگست 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ویکسینیشن
اگست
شکاگو سٹی کونسل میں بھی غزہ کی حمایت
?️ 1 فروری 2024سچ خبریں: امریکہ کی ریاست الینوائے میں شکاگو سٹی کونسل نے ایک
فروری