روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس اسکیم  پاکستان کی معیشت کے لیے کتنی مفید ثابت ہو سکتی ہے؟

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس اسکیم  پاکستان کی معیشت کے لیے کتنی مفید ثابت ہو سکتی ہ

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے متعارف کروائی گئی اسکیم ہے جس کے نتیجہ میں اب تک  بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے اب تک 67 کروڑ ڈالر سے زائد کی رقم پاکستان آ چکی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے گذشتہ برس ستمبر کے مہینے میں اس سکیم کا افتتاح کیا تھا جس کے تحت بیرون ملک پاکستانیوں کے سرمائے کو ملک میں لانے کے لیے مراعات کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس سکیم کے تحت ایک لاکھ سے زائد روشن ڈیجیٹل اکاونٹس اب تک کھولے جا چکے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی کی ایک کمپنی میں تکنیکی شعبے میں کام کرنے والے محمد عارف نے پاکستان میں روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کی سکیم کے اجرا کے بعد اپنا اکاونٹ کھلوایا۔عارف نے بتایا کہ اس اکاونٹ کھلوانے کی وجہ اس میں دی گئی مراعات اور اس کے ذریعے سرمایہ کاری کی سہولت ہے، جس کے ذریعے پاکستان میں سٹاک مارکیٹ اور دوسرے شعبوں میں سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے۔

تاہم ناروے میں ایک ریسٹورنٹ میں سیفٹی سپر ویژن سے منسلک قاسم رضا کا کہنا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کی سکیم کے آغاز کے بعد انھوں نے آن لائن طریقہ کار کے ذریعے یہ اکاونٹ کھلوانے کے لیے کوشش کی تھی تاہم اس کے لیے درکار شرائط اور طریقہ کار اتنے مشکل تھے کہ انھوں نے بعد میں یہ اکاونٹ کھولنے کا ارادہ ترک کر دیا ہے۔

قاسم نے بتایا کہ انھوں نے ایک نہیں دو تین پاکستانی بینکوں میں ناروے میں بیٹھ کر آن لائن طریقہ کار سے اس اکاونٹ کے لیے کوشش کی تو ہر بینک کی شرائط اور ضروریات مختلف تھیں۔

مشہور خبریں۔

غزہ کی جنگ سے اسرائیلی فوج میں قیادت کا بحران

?️ 5 جولائی 2024سچ خبریں: فارن پالیسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے رفح میں

شفقت چیمہ کو فالج ہونے اور ان کے کوما میں چلے جانے کی خبر جھوٹی ہے

?️ 24 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستانی فلموں میں ولن کے کردار ادا کرکے شہرت

جو ہم سے الجھے گا منھ کی کھائے گا: حزب اللہ

?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ نے خبردار کیا

عراقی ہیکروں کے ہاتھوں صہیونی گیس کمپنی کی ویب سائٹ ہیک

?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:عراقی ہیکرز کے ایک گروپ نے صیہونی انرجی کمپنی کی ویب

گردشی قرضے میں تین سالوں میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے

?️ 23 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کو وقفہ سوالات

شام میں قانونی خلا پر شہری کارکنان کی تشویش

?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں:شام میں سماجی کارکنان نے جولانی حکومت کے دوران قانونی خلا

راجا پرویز اشرف کی فیض آباد دھرنے، ماضی کو بھلا کر آگے بڑھنے کی تجویز

?️ 5 نومبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے فیض آباد

امیر عبداللہیان آنکارا روانہ ہو ئے

?️ 27 جون 2022سچ خبریں:    اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے