رانا ثنااللہ کے خلاف ایسا کام پکڑا ہے کہ انہیں عمر قید ہوگی۔

🗓️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے وفاقی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثنااللہ کے خلاف ایسا کام پکڑا ہے کہ انہیں عمر قید ہوگی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ہم نے مسلم لیگ (ن) کی طرح انتقامی سیاست کبھی نہیں کی، ہمیشہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت مثبت سیاسی روایات قائم کی ہیں، عمران خان پاکستان کے مقبول ترین رہنما ہیں، ان کا ساتھ دیا، دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ احساس راشن پروگرام کے تحت ابھی رجسٹریشن کا آغاز کیا ہے اور صرف ایک گھنٹے کے دوران 80 ہزار افراد نے اس پر ردعمل دیا ہے، پورے صوبے میں اس پروگرام کے تحت رجسٹریشن کا عمل 15 روز تک جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے لیے ہم نے 10 ارب روپے کا بجٹ رکھا ہے اور ضرورت کے مطابق اس کے بجٹ کو مزید بھی بڑھایا جاسکتا ہے، ہمارا مقصد غریب کو ریلیف فراہم کرنا ہے، اس پروگروام کو عالمی سطح پر بہت سراہا گیا ہے، ورلڈ بینک اور 4 بڑے ممالک کے حکام نے اس پروگرام کی تعریف کی اور ثانیہ نشتر کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے پیچھے عمران خان کا وژن ہے، یہ پروگرام بلاتفریق سب کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کی جانب سے عمران خان کے خلاف مختلف مقدمات کی کوئی حیثیت نہیں، ان مقدمات سے عمران خان کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ بہت بڑھکیں مارتے ہیں، ان کے خلاف ہم نے ایسا کام پکڑا ہے کہ ان کو عمر قید کی سزا ہوگی، میں نے خود ان کو دیکھا تھا، ان کے خلاف کیس بہت مضبوط ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وفاقی حکومت میں شامل لوگ صرف بڑھکیں مار سکتے ہیں، ان سے کچھ نہیں ہوگا۔

پنجاب میں حکومت کی تبدیلی سے متعلق رانا ثنااللہ کے بیان پر پرویز الہٰی نےکہا کہ رانا ثنااللہ کو سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں ہے، ان کی بات کی کوئی اہمیت نہیں ہے، موجودہ وفاقی حکومت میں شامل لوگوں کا تجربہ صرف جھوٹے مقدمے بنانے کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے انہوں نے عوامی مفاد میں کوئی کام نہیں کیا، مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے ساتھ 22 سال سیاست کی ہے، میں ان کی رگ رگ سے واقف ہوں، ان کو صرف جھوٹے مقدمات بنانے آتے ہیں لیکن وہ اس میں بھی یہ ناکام ہوتے ہیں۔

پنجاب میں زمینوں پر قبضوں سے متعلق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ روڈا کی زمین پنجاب حکومت نے الاٹ کی ہے اور اگر کوئی اس پر قبضے کی کوشش کرے گا تو ہم اس کو نہیں چھوڑیں گے، قبضہ گروپوں سے زمین بھی واپس لیں گے اور ان کو کیفر کردار تک بھی پہنچائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری سیاست کا محور عام آدمی کے حالات میں بہتری لانا ہے، اللہ تعالیٰ نے جب بھی وزارت اعلیٰ کا منصب دیا، ہمیشہ غریب آدمی کو ریلیف دینے کے لیے خلوص نیت سے کام کیا ہے، ایسے کام کر رہے ہیں جو عوام میرے پہلے دور کی یاد رکھیں گے۔

پرویز الہٰی نے واضح کیا کہ ون مین شو کے بجائے پوری ٹیم کو ساتھ لے کر چلتا ہوں۔

اس موقع پر گفتگو کے دوران ثانیہ نشتر نے کہا کہ اس پروگرام کی رجسٹریشن اور استفادہ کرنے کے لیے اینڈرائیڈ فون لازمی نہیں ہے۔

مشہور خبریں۔

آئی ایم ایف کی تنقید کے درمیان حکومت کا ترقیاتی اخراجات میں کمی و دیگر اصلاحات کا عہد

🗓️ 12 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کی جانب سے خصوصی سرمایہ

دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے: فوادچوہدری

🗓️ 11 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے

خیبرپختونخوا ملی عوامی پارٹی میں دڑاریں، کئی سینئر رہنما پارٹی سے برطرف

🗓️ 27 نومبر 2022خیبرپختونخوا:(سچ خبریں) خیبرپختونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے

امریکہ اور مغرب کی غنڈہ گردی کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟

🗓️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای

یورپی انتخابات کے موقع پر فرانس کا میکرون کو زبردست تھپڑ

🗓️ 2 جون 2024سچ خبریں: جرمن اخبار ہینڈلزبلاٹ نے اپنے ایک مضمون میں یورپی پارلیمنٹ کے

اسرائیل کو نکالنے اور قیدیوں کو رہا کرنے میں ہمارے پاس کوئی سرخ لکیر نہیں: حماس

🗓️ 22 اگست 2022سچ خبریں:    فلسطینی تحریک حماس کے دفتر اسیران و شہداء کے

عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی ایک روزہ راہدری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے

🗓️ 24 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک

وزیر اعظم سے گورنر پنجاب کی ملاقات،دورۂ یورپ پر بریفنگ

🗓️ 22 اکتوبر 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے