غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ، کیا اسرائیل اپنے فوجی واپس بلائے گا؟

غزہ

?️

غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ، کیا اسرائیل اپنے فوجی واپس بلائے گا؟
 غزہ میں دو سالہ تباہ کن جنگ اور اسرائیلی زمینی کارروائیوں کے بعد ہونے والے جنگ بندی معاہدے کا سب سے اہم اور حساس پہلو یہ ہے کہ آیا اسرائیلی فوج واقعی غزہ سے واپس نکلے گی یا نہیں؟
جمعرات کو غزہ میں فائر بندی کے تاریخی معاہدے کے اعلان کے بعد یہ سوال شدت سے سامنے آیا ہے کہ اسرائیلی فوج کا انخلا کس طرح اور کب مکمل ہوگا۔ معاہدے میں اس بات کا ذکر تو ہے کہ اسرائیلی افواج مرحلہ وار  طور پر واپس جائیں گی، لیکن اس کے لیے کوئی واضح وقت یا مدت طے نہیں کی گئی۔
غزہ میں جنگ بندی کے اس معاہدے پر مذاکرات شرم الشیخ میں مصر، ترکی اور قطر کی میانجیگری سے ہوئے۔ یہ مذاکرات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ 20 نکاتی امن منصوبے کی بنیاد پر کیے گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق طے پایا ہے کہ معاہدے پر دستخط کے 24 گھنٹے بعد اسرائیلی فوج جنوبی غزہ کے خان یونس سے لے کر شمالی علاقے بیت لاحیا تک کے علاقوں جنہیں پیلا زون (Yellow Line)” کہا جاتا ہے  سے پہلے مرحلے میں پیچھے ہٹے گی۔
بین الاقوامی تعلقات کے ماہر پروفیسر ایمن یوسف (امریکی یونیورسٹی، جنین) نے عرب چینل الحدث سے گفتگو میں کہا کہ,اسرائیل کا انخلا مکمل نہیں بلکہ تدریجی ہوگا، اور یہ کئی میدانی عوامل پر منحصر ہے، جن میں سب سے اہم اسرائیلی قیدیوں کی رہائی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل غزہ کے جنوبی سرحدی محور صلاح الدین (فلاڈیلفیا کوریڈور) پر اپنی موجودگی برقرار رکھے گا اور ممکنہ طور پر 3 سے 4 کلومیٹر تک مشرقی اور شمالی علاقوں میں فوجی قبضہ قائم رکھے گا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اسرائیل ایک دم سے مکمل انخلا نہیں کرے گا کیونکہ یہ اقدام اس کی فوجی ناکامی کے اعتراف کے مترادف ہوگا۔ اس لیے تدریجی انخلا کا مطلب زیادہ تر سیاسی اور نفسیاتی تاثر دینا ہے تاکہ اسرائیلی عوام کو یہ باور کرایا جا سکے کہ ان کی فوج اب بھی غزہ پر کسی حد تک کنٹرول رکھتی ہے۔
اگرچہ جنگ بندی کا معاہدہ ایک بڑی پیش رفت ہے، لیکن اسرائیلی انخلا کی نوعیت اور مدت ابھی بھی غیر واضح ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اصل امتحان اسی بات کا ہے کہ آیا اسرائیل واقعی اپنی افواج کو مکمل طور پر واپس بلاتا ہے یا مرحلہ وار موجودگی” کے ذریعے غزہ پر دباؤ برقرار رکھنے کی پالیسی جاری رکھتا ہے۔

مشہور خبریں۔

ہفتہ وار مہنگائی بڑھ کر 43 فیصد تک جاپہنچی

?️ 16 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سبزیوں، دالوں اور چاول کی قیمتوں میں اضافے

ہمارے مطابق یہ پٹیشین 3 کے مقابلے میں 4 سے مسترد ہوگئی، وفاقی وزیر قانون

?️ 1 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پنجاب اور

صیہونی جاسوس کے جنگ پر مبنی متنازع بیانات پر عرب میڈیا میں شدید ردعمل

?️ 31 مئی 2026سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق جاسوس کی جانب سے دیے گئے جنگی

اگر مزاحمت نہ ہوتی تو لبنان کا شام جیسا انجام ہوتا: حزب اللہ

?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے ایک اعلیٰ نمائندے نے حکومت سے اندرونی

نیتن یاہو کا غزہ میں جنگ دوبارہ شروع کرنے کا خطرناک منصوبہ: رائے الیوم

?️ 30 اگست 2026سچ خبریں:رائے الیوم کے مطابق ایک عرب ملک نے حماس کو خبردار

کابل میں دھماکے میں 2 افراد ہلاک 

?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں:کابل پولیس کمانڈ کے ترجمان خالد زدران نے اعلان کیا کہ

غزہ جنگ کے مخالفین کو کیوں دبایا جا ریا ہے ؟

?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی اخبار Haaretz نے ایک نوٹ شائع کیا جس میں غزہ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی پر رپورٹ جاری، 5 اگست 2019 کے بعد دہشت گردی میں مزید اضافہ

?️ 21 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیریوں کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے