رانا ثنااللہ کی نیب تحقیقات بند کرنے کی درخواست منظور

?️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحقیقات ختم کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

ہائی کورٹ کی جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے رانا ثنااللہ کی آمدن سے زائد اثاثوں کی نیب انکوائری کے خلاف سماعت کی۔

دوران سماعت نیب کے وکیل فیصل بخاری نے کہا کہ نیب نے عدالتی حکم پر لاہور ہائی کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ہے۔

رانا ثنااللہ کے وکیل امجد پرویز نے عدالت کو بتایا کہ انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے وزیر داخلہ کو منشیات کیس میں گرفتار کیا تھا اور بعد میں ہائی کورٹ سے ضمانت ہوئی تھی۔

وکیل نے دلائل دیے کہ اے این ایف نے کہا تھا کہ رانا ثنااللہ نے تمام جائیداد منشیات کے کاروبار سے بنائی ہے اور نیب کے مطابق رانا ثنااللہ نے اپنے اثاثے کرپشن سے بنائے ہیں۔

وکیل امجد پرویز نے کہا کہ نیب نے بھی جائیداد کی چھان بین کے لیے نوٹس بھیجا تھا جسے عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے۔

جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ نیب کی تحقیقات کہاں تک پہنچی ہیں، جس پر نیب کے وکیل فیصل بخاری نے کہا کہ نیب ابھی تحقیقات کر رہا ہے۔

وکیل امجد پرویز نے کہا کہ جائیداد ایک ہی ہے مگر دو مختلف اداروں کے مختلف مؤقف آئے ہیں، نیب نے اپنے جواب میں خود کہا ہے کہ رانا ثنااللہ کے خلاف کرپشن کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔

اس پر جسٹس اسجد جاوید گھرال نے کہا کہ کیا اے این ایف والا معاملہ ابھی زیر التوا ہے جس پر رانا ثنااللہ کے وکیل نے کہا کہ اے این ایف والا معاملہ متعلقہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا رانا ثنااللہ کے خلاف ریفرنس دائر ہو چکا ہے، جس پر نیب وکیل نے کہا کہ ابھی کیس تفتیشی سطح پر ہے ریفرنس دائر نہیں ہوا۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد رانا ثنااللہ کی آمدن سے زائد اثاثوں کی نیب تحقیقات ختم کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

مشہور خبریں۔

استقامتی کارروائیوں میں 10 صہیونی ہلاک، 61 زخمی

?️ 11 فروری 2023سچ خبریں:فلسطینی قوم اور اس کے مقدس مقامات کے خلاف صیہونی حکومت

لاہور میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے معاملے پر راولپنڈی میں احتجاج، 250 طلبہ گرفتار

?️ 17 اکتوبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) لاہور میں نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی

ترکی میں پانچ سال قبل بغاوت کرنے کے بہانے 71 افراد کی گرفتاری

?️ 26 جنوری 2021سچ خبریں:ترکی کی سکیورٹی فورسز نے پانچ سال قبل ناکام بغاوت میں

ملکی ترقی کیلئے سپیس ٹیکنالوجی میں خود انحصاری ناگزیر ہے۔ احسن اقبال

?️ 31 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے

مغربی ممالک کی غزہ اور لبنان کے خلاف صہیونی ریاست کی جنگ میں غیر معمولی مدد

?️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں:صہیونی ریاست کی غزہ اور لبنان کے خلاف جنگ میں مغربی

واشنگٹن نے حماس کے بارے میں اسرائیل کے دعوے پر سوال اٹھایا

?️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ اخبار کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات نے

2023 میں ہندوستان آبادی کے لحاظ سے چین کو پیچھے چھوڑ دے گا: اقوام متحدہ

?️ 20 اپریل 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے

وزیراعظم کا آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیرمقدم

?️ 9 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے