?️
سعودی عرب اور امارات کا مصر میں 18.5 ارب ڈالر کا سیاحتی منصوبہ
مصر نے بحیرۂ احمر کے ساحل پر ایک بڑے سیاحتی منصوبے کے آغاز کا اعلان کیا ہے جس میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی بڑی کمپنیوں کی شراکت سے 18.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔
روزنامہ الشرق الاوسط کے مطابق، یہ منصوبہ 10 ملین مربع میٹر رقبے پر تعمیر کیا جائے گا اور اس میں اماراتی کمپنی اعمار اور سعودی کمپنی سِٹی اسٹارز سرمایہ کاری کریں گی۔
اعمار کے چیئرمین جمال بن سنیہ نے بتایا کہ منصوبے پر تقریباً 900 ارب مصری پاؤنڈ (یعنی 18.5 ارب ڈالر) لاگت آئے گی اور اس سے تعمیراتی مرحلے کے دوران 1.5 سے 1.7 لاکھ عارضی ملازمتیں پیدا ہوں گی جبکہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد تقریباً 25 ہزار مستقل روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔سعودی کمپنی سِٹی اسٹارز کے نائب چیئرمین حسن شربتلی نے کہا کہ یہ منصوبہ ڈیزائن اور سہولیات کے اعتبار سے منفرد ہوگا۔
مصری وزیراعظم مصطفی مدبولی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سیاحت اور عمرانی ترقی کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں ایک بین الاقوامی میرینا (Marina) تعمیر کی جائے گی جو تفریحی کشتیوں کے لیے سہولیات فراہم کرے گی اور مصر کی معیشت میں نمایاں اضافہ کرے گی۔
مدبولی نے مزید کہا کہ اس منصوبے میں مصری حکومت کے لیے مخصوص تعمیراتی حصے بھی مختص کیے گئے ہیں تاکہ ریاست بھی براہِ راست اس کے فوائد حاصل کر سکے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
ٹرمپ حکومت کا شٹ ڈاؤن جاری،پارٹیوں کی جنگ سے امریکی معیشت کو 15 بلین ڈالر کا نقصان
?️ 3 نومبر 2025ٹرمپ حکومت کا شٹ ڈاؤن جاری،پارٹیوں کی جنگ سے امریکی معیشت کو
نومبر
جوزف عون لبنان میں خانہ جنگی کے خواہاں ہیں: حزب اللہ
?️ 29 جون 2026سچ خبریں: لبنان کی سابق پارلیمانی نمائندہ اور حزب اللہ کی سینئر رکن،
جون
بائیڈن تاریک مستقبل والا بوڑھا: شمالی کوریا
?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:شمالی کوریا کے رہنما کی سینئر مشیر کا کہنا ہے کہ
اپریل
بائیڈن انتظامیہ کی اقتصادی کارکردگی پر امریکیوں کا اعتماد کم ہوا
?️ 10 مئی 2023سچ خبریں:ایک گیلپ پول سے پتہ چلتا ہے کہ دو سال کی
مئی
پاکستان میں بولی وڈ فلموں پر بھارت نے پابندی لگا رکھی ہے، فلم ساز ابو علیحہ
?️ 16 جنوری 2025 کراچی: (سچ خبریں) مقبول فلم ساز ابو علیحہ نے دعویٰ کیا
جنوری
ہم متحدہ عرب امارات میں قید ہیں:افغان پناہ گزین
?️ 13 اکتوبر 2022سچ خبریں:کئی افغان مہاجرین نے ابوظہبی کے مہاجر کیمپ میں اپنی نامعلوم
اکتوبر
اقوام متحدہ کو جرمنی میں اظہار رائے کی آزادی پر تشویش
?️ 7 فروری 2026 سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انسانی حقوق اور اظہار رائے کی آزادی
فروری
امریکی یونیورسٹیوں میں احتجاج کی لہر
?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت اور حماس کی فوج کے درمیان براہ راست
مئی