?️
مظفرآباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سابق مشیر حکومت راجہ آفتاب ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ہیں۔ جب کہ اس موقع پر پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ ڈنڈے اور بندوق کے ذریعے الیکشن چوری کرنے نہیں دیں گے، مخالفین جو بھی حربہ آزمائیں ہم جمہوری لوگ ہیں اور شکست مخالفین کا مقدر ہوگی۔
صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر اور سینئر وزیر آزاد کشمیر حکومت سردار تنویر الیاس نے پریس کانفرنس بھی کی، اس موقع پر مسلم کانفرنس کے سینکڑوں کارکنوں نے سابق مشیر آزاد حکومت راجہ آفتاب کی قیادت میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔
صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر اور سینئر وزیر آزاد حکومت سردار تنویر الیاس نے کہا کہ آزاد کشمیر کے دو حلقوں میں ضمنی انتخابات ہونے جا رہے ہیں، میرپور میں ہمارے امیدوار یاسر سلطان بہت مضبوط امیدوار ہیں،چڑھوئی کے حلقے میں ہمارے دو کارکنان نے جان دی،ہمارے کارکنان نے الیکشن چوری کرنے کا راستہ روکنے کی کوشش کی،پاکستان تحریک انصاف کارکنان کی قربانیوں کی قدر کرتی ہے،جیالا ازم صرف پیپلز پارٹی میں تھا لیکن کارکن اب مایوس ہیں،پیپلزپارٹی کے کارکنان نے دیکھا کہ کیسے پیسہ باہر گیا،پیسہ ٹرکوں اور لانچوں کے ذریعے ملک سے باہر لے جایا گیا،زرداری صاحب کہتے ہیں ریڑھی والوں کا قصور ہے کہ اس کے اکانٹ میں پیسے آگئے،عمران خان بہت پر آسائش زندگی چھوڑ کر سیاست میں آئے، پورے مغرب میں صرف ایک پاکستانی سیاستدان کی پہچان ہے وہ عمران خان ہے۔
مشہور خبریں۔
آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس کی سپریم کورٹ میں سماعت
?️ 21 اپریل 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس کی
اپریل
چلی کے صدر: اسرائیل غزہ کے باشندوں کی نسل کشی کر رہا ہے
?️ 2 جون 2025سچ خبریں: چلی کے صدر گیبریل بوریچ نے اپنے ایک بیان میں
جون
لبنان کی سرحد پر صیہونی حکومت کی فوجی مشقوں کا آغاز
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں: صہیونی فوج کے ترجمان اویخائی عدری نے آج اتوار
ستمبر
ثناء خان عُمرے کیلئے سعودی عرب روانہ
?️ 18 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) سابقہ بالی ووڈ اداکارہ ثناء خان اپنے شوہر مفتی
دسمبر
آرمی چیف ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان پہنچ گئے
?️ 10 مئی 2021کابل(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے ایک
مئی
عدت کے بغیر دوسرے نکاح پر لاہور ہایئکورٹ کا عجیب و غریب فیصلہ
?️ 8 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق مذکورہ فیصلہ ایک شہری کی دائر
جنوری
جیف بیزوس کی معاونت سے موسمیاتی تبدیلی کے مشن پر بھیجی گئی سیٹلائٹ خلا میں کھوگئی
?️ 2 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی ارب پتی اور آن لائن مارکیٹ پلیس ایمیزون کے
جولائی
کورونا وائرس نے کاروبار کو متاثر کیا: وزیر خارجہ
?️ 13 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کاکہنا ہے کہ
ستمبر