?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت گندم اور کھاد کے اسٹاک پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر عوام دشمن ہیں، ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کیخلاف انتظامی اور قانونی کاروائی کی جائے،مافیاز سے مل کر مصنوعی قلت کے ذمہ دار کھاد بنانے والوں کیخلاف کاروائی جائے، چینی کے شعبے کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو کھاد کیلئے بھی استعمال کیا جائے،کھاد مافیا کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں اشیائے ضروریہ کی کوئی کمی نہیں ہے، مافیا صارفین کے مفاد کا خیال رکھنے کی بجائے منافع خوری میں مصروف ہے، گندم کا 6.6 ملین میٹرک ٹن سرکاری اسٹاک دستیاب ہے۔پی ٹی آئی حکومت نے کسان دوست پالیسیاں متعارف کروائی ہیں۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان نے سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنراسٹیٹ بینک کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
ماضی میں ہم نے کبھی اپنی ایکسپورٹس پر توجہ ہی نہیں دی، معیشت جیسے بڑھتی ہے اس کا اثر کرنٹ اکاونٹ خسارے پر پڑتا ہے، برآمدات میں اضافے کیلئے حکومت پوری کوشش کررہی ہے، انڈسٹری اٹھے گی تو ہماری ایکسپورٹس میں اضافہ ہوگا، اوورسیز پاکستانیوں نے مشکل وقت میں ہماری مدد کی، اوورسیز پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، اوورسیز پاکستانی روشن ڈیجیٹل کے ذریعے گھر اور سرمایہ کاری کرسکتے ہیں، اوورسیز پاکستانی اپنا زیادہ پیسا پلاٹس اور گھروں پر خرچ کرتے ہیں،اوورسیز پاکستانیوں کی سب سے زیادہ سرمایہ کاری پراپرٹی میں میں آتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 90 لاکھ پاکستانی بیرون ملک موجود ہیں،چاہتے ہیں کہ اوورسیز پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری کریں، ان کیلئے آسانیاں پیدا کریں گے۔
مشہور خبریں۔
ون چائنا پالیسی کیلئے پاکستانی عزم کو نشانہ بنانے والے ’الزامات بے بنیاد‘ ہیں، دفتر خارجہ
?️ 27 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے چین کی پالیسیوں کے حوالے
جنوری
پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کے تجربات سے استفادہ کرنے کی سوچ میں
?️ 6 فروری 2023سچ خبریں:پاکستان کی افغانستان کے ساتھ سرحدی اور عدم تحفظ کے عوامل
فروری
مصر کا غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کو بحال کرنے کا منصوبہ
?️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کی نئی
مارچ
ہمارے 155 ممالک میں 400,000 فوجی ہیں: امریکی جنرل
?️ 6 اپریل 2022سچ خبریں: چیف آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مارک ملی نے کہا
اپریل
پاکستان تحریک انصاف نے ق لیگ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے کی حامی بھر لی
?️ 27 مارچ 2022(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ق لیگ کو پنجاب
مارچ
اعتماد کا ووٹ اور اسمبلی کی تحلیل کا معاملہ،عمران خان نے نئی حکمت عملی تیار کر لی
?️ 6 جنوری 2023لاہور: (سچ خبریں) اعتماد کا ووٹ اور اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر عمران خان نے
جنوری
سیلاب زدہ علاقوں میں غذائی عدم تحفظ میں اضافے کا خدشہ
?️ 3 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اقوام متحدہ کی تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا
اکتوبر
bgvhh
?️ 2 مئی 2021fff Short Link Copied