ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کیخلاف انتظامی اور قانونی کاروائی کی جائے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت گندم اور کھاد کے اسٹاک پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر عوام دشمن ہیں، ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کیخلاف انتظامی اور قانونی کاروائی کی جائے،مافیاز سے مل کر مصنوعی قلت کے ذمہ دار کھاد بنانے والوں کیخلاف کاروائی جائے، چینی کے شعبے کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو کھاد کیلئے بھی استعمال کیا جائے،کھاد مافیا کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اشیائے ضروریہ کی کوئی کمی نہیں ہے، مافیا صارفین کے مفاد کا خیال رکھنے کی بجائے منافع خوری میں مصروف ہے، گندم کا 6.6 ملین میٹرک ٹن سرکاری اسٹاک دستیاب ہے۔پی ٹی آئی حکومت نے کسان دوست پالیسیاں متعارف کروائی ہیں۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان نے سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنراسٹیٹ بینک کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
ماضی میں ہم نے کبھی اپنی ایکسپورٹس پر توجہ ہی نہیں دی، معیشت جیسے بڑھتی ہے اس کا اثر کرنٹ اکاونٹ خسارے پر پڑتا ہے، برآمدات میں اضافے کیلئے حکومت پوری کوشش کررہی ہے، انڈسٹری اٹھے گی تو ہماری ایکسپورٹس میں اضافہ ہوگا، اوورسیز پاکستانیوں نے مشکل وقت میں ہماری مدد کی، اوورسیز پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، اوورسیز پاکستانی روشن ڈیجیٹل کے ذریعے گھر اور سرمایہ کاری کرسکتے ہیں، اوورسیز پاکستانی اپنا زیادہ پیسا پلاٹس اور گھروں پر خرچ کرتے ہیں،اوورسیز پاکستانیوں کی سب سے زیادہ سرمایہ کاری پراپرٹی میں میں آتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 90 لاکھ پاکستانی بیرون ملک موجود ہیں،چاہتے ہیں کہ اوورسیز پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری کریں، ان کیلئے آسانیاں پیدا کریں گے۔

مشہور خبریں۔

پی آئی اے کی خصوصی پروازکی شام سے وطن  واپسی

?️ 18 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کا 27سال بعد

پولیو کے 100 فیصد خاتمے کا ہدف ہمارا مشترکہ مشن ہے۔ مریم نواز

?️ 24 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پولیو

کسی کو سرحدی علاقوں کی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرنے دیں گے۔ سہیل آفریدی

?️ 28 فروری 2026پشاور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ سرحدی

بجلی کو مہنگا کرنے کی سماعت مکمل ہو چکی ہے

?️ 4 فروری 2021بجلی کو مہنگا کرنے کی سماعت مکمل ہو چکی ہے  اسلام آباد(سچ

ہمیں غزہ میں قتل عام کا حکم دیا گیا تھا: اسرائیلی فوجیوں کا اعتراف

?️ 27 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبارات "ہارٹز” نے ایک رپورٹ میں کئی اسرائیلی افسروں اور

سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، 13 دہشتگرد ہلاک، 2 اہم کمانڈر بھی مارے گئے

?️ 21 نومبر 2025لکی مروت (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز کے ڈیرہ اسماعیل خان اور لکی

بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیرکو ایک کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے

?️ 26 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت

پورے فلسطین میں مقاومت ہی فتح اور آزادی کا واحد راستہ ہے

?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:   لبنان کی حزب اللہ نے بئر السبع میں شہادتوں کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے