لاہور: عمران ریاض کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

?️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی ضلع کچہری نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے صحافی عمران ریاض کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

میڈیا کے مطابق ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے عمران ریاض کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔

گزشتہ رات گئے گرفتاری کے بعد صحافی عمران ریاض خان کو لاہور ضلع کچہری میں پیش کردیا گیا ہے۔

عمران ریاض کو 22 اور 23 فروری کی درمیانی شب سادہ کپڑوں میں ملوث اہلکاروں نے گھر سے گرفتار کیا تھا۔

صحافی کے بھائی یوسف نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران ریاض کو لاہور ڈیفنس روڈ پر واقع سوسائٹی میں گھر سے نامعلوم مسلح افراد نے حراست میں لیا اور اپنے ہمراہ لے کر روانہ ہوگئے۔

اب آج صبح لاہور کی ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد کے روبرو عمران ریاض کو پیش کیا گیا، ان کو محکمہ اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا ہے۔

عمران ریاض اور ان کے والد پر تھرابی جھیل کا ٹھیکہ اونے پونے داموں لینے کا الزام ہے۔

عمران ریاض نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو مؤقف اختیار کیا کہ یہ لوگ میرے گھر آئے میں نے خود گرفتاری دی، میں نے انہیں کہا کہ میرے گھر میں داخل نہیں ہونا، انہوں نے مجھے گاڑی میں بٹھایا اور پھر گھر میں داخل ہوئے۔

صحافی نے دعویٰ کیا اہلکار 15 منٹ تک میرے گھر کی تلاشی لیتے رہے ہیں، جس ٹھیکے کا کہہ رہے ہیں کہ اونے پونے داموں لیا، جھوٹ بول رہے ہیں۔

عمران ریاض نے عدالت کے روبرو مؤقف اپنایا کہ تھرابی جھیل کا گزشتہ ٹھیکہ ایک کروڑ 10 لاکھ کا تھا، ہم نے یہ ٹھیکہ 4 کروڑ روپے سے زائد کا لیا۔

بعدازاں اینٹی کرپشن حکام نے عمران ریاض کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگ لیا۔

عمران ریاض کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ عمران ریاض کے خلاف مقدمہ قانون کے منافی درج کیا گیا، عمران ریاض کے والد کبھی کسی سرکاری عہدے پر نہیں رہے۔

وکیل اظہر صدیق کا مزید کہنا تھا کہ عمران ریاض کے خلاف جھوٹ پر مبنی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی گئی، صحافی نے قومی خزانے کو نقصان نہیں پہنچایا، عمران ریاض کو دہشت گردوں کی طرح گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے مؤقف اپنایا کہ اینٹی کرپشن کے پاس کوئی ثبوت یا دستاویزات موجود نہیں ہے۔

عمران ریاض نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا نام لیے بغیر طنزیہ انداز میں کہا کہ ’مجھے ہتھکڑیاں لگا کر کوئین کو سلامی دی جا رہی ہے، لوگوں کے ووٹ چوری کرکے اس کوئین کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنایا جارہا ہے۔‘

صحافی نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ ’مجھے کوئی ایک لیگل ڈاکومنٹ دکھا دیں جس میں کوئی غیر قانونی چیز لکھی ہو، مجھے دکھ اس بات کا ہے کہ انہوں نے میرے باپ کو کرپٹ کہا، جن لوگوں کا تعلق میرے والد سے ہے، وہ ان کو جانتے ہیں، میرے والد کو اس ایف آئی آر سے نکال دیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’میں نے 25 مقدمات کا سامنا کیا ہے مگر ایک دن میری آنکھ نم نہیں ہوئی، مجھے اپنی عدلیہ سے بڑی امید ہے، اگر میں بولتا ہوں تو مجھے اللہ یا پھر عدلیہ کی اس کرسی کا سہارا ہوتا ہے، میں کرپٹ مافیا کا مقابلہ کرتا رہوں گا‘۔

عمران ریاض نے کہا کہ ’سارا ظلم اپنی اس جان پر سہا ہے، آج میری زبان میں دوبارہ اگر لکنت ہے تو اس کی وجہ میرے والد کو کرپٹ کہا گیا۔

صحافی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’یہ ادارے اور لوگ میرے اپنے ہیں اگر مجھے مارتے ہیں توسہہ لیتا ہوں، مجھے آج اگر ان کے حوالے کیا جائے گا تو ہوسکتا ہے وہاں پر مجھ سے کوئی اور لوگ ملنے آئیں، مجھے پر تشدد کریں، میں وہ ظلم بھی برداشت کرلوں گا۔‘

عمران ریاض نے کہا کہ ’میرے بہت سارے صحافی دوست مشورے دیتے ہیں تم اس ملک سے چلے جاؤ، بیرون ملک میں جاکر پراپرٹی خرید لو، مگر میں ان کو کہتا ہوں جب تک ہوں اسی ملک میں رہوں گا‘۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میں نے جو کمایا ادھر ہی پراپرٹی خریدی اور ادھر سب خرچ کیا، مجھے امید ہے یہ ملک ایک دن ٹھیک ہوگا اس ملک نے ہمیشہ ایسا نہیں رہنا۔‘

عدالت نے اینٹی کرپشن کی جانب سے عمران ریاض کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

بعد ازاں، محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اینٹی کرپشن کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے عمران ریاض کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

مشہور خبریں۔

یوٹیوب نے مخصوص صارفین کے لئے لائیواسٹریم شاپنگ کی آزمائش شروع کردی

?️ 24 جولائی 2021سان فرانسسكو(سچ خبریں) یوٹیوب نے مخصوص صارفین کے لئے لائیواسٹریم شاپنگ کی

نئے فرانسیسی وزیراعظم کے کندھوں پر بجٹ بحران کا بھاری بوجھ

?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: فرانس کے نئے وزیر اعظم مشیل بارنیئر اپنی مدتِ حکومت

مولانا فضل الرحمان کی حماس کے رہنماؤں سے ملاقات، مسئلہ فلسطین پر تفصیلی تبادلہ خیال

?️ 5 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ

ٹرمپ کو لگتا ہے جنرل سلیمانی کے قتل میں اسرائیل نے انھیں استعمال کیا:امریکی اخبار

?️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں:جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر مبنی دہشتگردانہ سازش صیہونی حکومت

عرب حکومتوں نے کیا امریکہ کو خوش کرنے کے لیے اپنے قومی مفادات کو قربان 

?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے جرائم کے لیے عرب ممالک کی حمایت اور

کیف میں دوبارہ خطرے کی گھنٹی بجی

?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:    یوکرین کے دارالحکومت پر کل ماسکو کے شدید میزائل

پنڈورا لیکس سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان

?️ 4 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پنڈوراالیکس سے متعلق

ایلون مسک امریکی حکومت کے لیے سیکریٹری آف اسٹیٹ منتخب

?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے