دہشتگرد نے پہلے فائرنگ کی پھرتیسری صف میں جاکر خود کو دھماکے سے اڑایا،آئی جی خیبرپختونخوا پولیس

?️

پشاور (سچ خبریں) آئی جی خیبرپختونخوا پولیس  نے کہا ہے کہ دہشتگرد نے پہلے فائرنگ کی پھر مسجد کے اندر جا کر تیسری صف میں خود کو دھماکے سے اڑایا، دھماکے میں 5 سے 6 کلوگرام دھماکہ خیز مواد استعمال ہوا، دھماکے سے متعلق کوئی پیشگی اطلاع نہیں تھی۔ آئی جی خیبرپختونخوا معظم جا انصاری نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ جب دہشتگرد حملہ ہوا تو پولیس موقع پر موجود تھی، مسجد کے باہر 2 اہلکار سیکیورٹی پر تعینات تھے، دہشتگرد نے پہلے پستول سے فائرنگ اور پھر خودکش حملہ کیا گیا، حملے میں ایک کانسٹیبل موقع پر شہید ہوا، دوسرے پولیس اہلکار کی حالت تشویشناک ہے۔

آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ دھماکے میں 5 سے 6 کلوگرام دھماکہ خیز مواد استعمال ہوا، دھماکے کے حوالے سے کوئی پیشگی اطلاع نہیں تھی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک دہشت گرد کو دیکھا گیا ہے، پورے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی جائے گی۔ ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا کہنا ہے کہ پشاور کی جامع مسجد رسالدار حملے میں 56 افراد جاں بحق اور 194 زخمی ہوئے۔

یاد رہے آج جمعہ کو پشاور کے معروف قصہ خوانی بازار کوچہ رسالدار میں واقع جامع مسجد میں ایک خودکش حملہ آور نے داخل ہونے کی کوشش کی جسے پولیس اہلکار نے روکا تو اس نے فائرنگ کرکے انہیں شہید کردیا جس پر دوسرے پولیس اہلکار نے بھی مزاحمت کی تو حملہ آور نے اس پر بھی فائرنگ کردی کردیا اور مسجد کے اندر داخل ہوکر پہلے فائرنگ کی بعدازاں خود کو دھماکے اسے اڑا دیا۔

دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں کئی نمازی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ایک تنگ گلی میں واقع مسجد میں ہوا، ریسکیو ذرائع کے مطابق شہر میں ریسکیو کی بہترین سروس ہے تاہم گلی تنگ ہونے کی وجہ سے ریسکیو رضاکاروں کو آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا رہا، دھماکے والی گلی کے باہر 30 سے زائد ایمبولینسز کھڑی رہیں تاہم گلی میں ایک وقت میں صرف ایک ایمبولینس جاسکتی تھی۔

پولیس کے ایس ایس پی آپریش ہارون رشید نے دھماکے کے خودکش حملہ ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ مسجد کے دروازے پر سیکیورٹی کے لیے دو پولیس اہلکار تعینات تھے، حملہ آور ایک تھا جس نے آتے ہی پولیس پر فائرنگ کرکے ایک اہلکار کو شہید کردیا ، دوسرا اہلکار حملہ آور کو روکنے کی کوشش کے دوران شہید ہوگیا۔ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے پشاور دھماکے کی ابتدائی معلومات سامنے آگئیں جن کے مطابق خودکش حملے میں بال بیرنگ استعمال کیے گئے۔ ٹیم کے مطابق حملہ آور کا اسلحہ بھی جائے وقوع سے مل گیا جو نائن ایم ایم پستول ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکی وزیر خارجہ اور سعودی نائب وزیر دفاع کا ایران کے بارے میں تبادلۂ خیال

?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا کہ امریکی وزیر خارجہ نے

متحدہ عرب امارات کے یمن میں غیر ملکی کرائے کے فوجی

?️ 15 جولائی 2021سچ خبریں:یمن کی مستعفی حکومت کے سرکاری عہدے دار نے انکشاف کیا

اسپین کا غزہ پر اسرائیلی حملوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ / "غزہ فلسطینیوں کا ہے”

?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ "غزہ فلسطینیوں کا

خاشقجی کے قاتل کو طویل عرصہ کےبعد جدہ میں دیکھا گیا

?️ 19 جون 2023سچ خبریں:العربی الجدید ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے سابق مشیر

لاہور: مریم اورنگزیب، جاوید لطیف 30 ستمبر کو انسداد دہشت گردی عدالت میں طلب

?️ 24 ستمبر 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان مسلم لیگ

روسی باغی کون ہیں؟

?️ 24 جون 2023سچ خبریں:ویگنرز ایک پرائیویٹ آرمی ایک نجی کمپنی ہے جس کا روسی

غزہ جنگ کا بائیڈن کو نقصان

?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کی انتخابی مہم کے عملے کے

آزاد کشمیر کے عوام کا فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں ہوگا: وزیر خارجہ

?️ 25 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آزاد کشمیر کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے