?️
پشاور (سچ خبریں) آئی جی خیبرپختونخوا پولیس نے کہا ہے کہ دہشتگرد نے پہلے فائرنگ کی پھر مسجد کے اندر جا کر تیسری صف میں خود کو دھماکے سے اڑایا، دھماکے میں 5 سے 6 کلوگرام دھماکہ خیز مواد استعمال ہوا، دھماکے سے متعلق کوئی پیشگی اطلاع نہیں تھی۔ آئی جی خیبرپختونخوا معظم جا انصاری نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ جب دہشتگرد حملہ ہوا تو پولیس موقع پر موجود تھی، مسجد کے باہر 2 اہلکار سیکیورٹی پر تعینات تھے، دہشتگرد نے پہلے پستول سے فائرنگ اور پھر خودکش حملہ کیا گیا، حملے میں ایک کانسٹیبل موقع پر شہید ہوا، دوسرے پولیس اہلکار کی حالت تشویشناک ہے۔
آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ دھماکے میں 5 سے 6 کلوگرام دھماکہ خیز مواد استعمال ہوا، دھماکے کے حوالے سے کوئی پیشگی اطلاع نہیں تھی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک دہشت گرد کو دیکھا گیا ہے، پورے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی جائے گی۔ ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا کہنا ہے کہ پشاور کی جامع مسجد رسالدار حملے میں 56 افراد جاں بحق اور 194 زخمی ہوئے۔
یاد رہے آج جمعہ کو پشاور کے معروف قصہ خوانی بازار کوچہ رسالدار میں واقع جامع مسجد میں ایک خودکش حملہ آور نے داخل ہونے کی کوشش کی جسے پولیس اہلکار نے روکا تو اس نے فائرنگ کرکے انہیں شہید کردیا جس پر دوسرے پولیس اہلکار نے بھی مزاحمت کی تو حملہ آور نے اس پر بھی فائرنگ کردی کردیا اور مسجد کے اندر داخل ہوکر پہلے فائرنگ کی بعدازاں خود کو دھماکے اسے اڑا دیا۔
دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں کئی نمازی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ایک تنگ گلی میں واقع مسجد میں ہوا، ریسکیو ذرائع کے مطابق شہر میں ریسکیو کی بہترین سروس ہے تاہم گلی تنگ ہونے کی وجہ سے ریسکیو رضاکاروں کو آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا رہا، دھماکے والی گلی کے باہر 30 سے زائد ایمبولینسز کھڑی رہیں تاہم گلی میں ایک وقت میں صرف ایک ایمبولینس جاسکتی تھی۔
پولیس کے ایس ایس پی آپریش ہارون رشید نے دھماکے کے خودکش حملہ ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ مسجد کے دروازے پر سیکیورٹی کے لیے دو پولیس اہلکار تعینات تھے، حملہ آور ایک تھا جس نے آتے ہی پولیس پر فائرنگ کرکے ایک اہلکار کو شہید کردیا ، دوسرا اہلکار حملہ آور کو روکنے کی کوشش کے دوران شہید ہوگیا۔ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے پشاور دھماکے کی ابتدائی معلومات سامنے آگئیں جن کے مطابق خودکش حملے میں بال بیرنگ استعمال کیے گئے۔ ٹیم کے مطابق حملہ آور کا اسلحہ بھی جائے وقوع سے مل گیا جو نائن ایم ایم پستول ہے۔


مشہور خبریں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیلی پولیس کے جرائم کے بارے میں اہم انکشاف کردیا
?️ 26 جون 2021رام اللہ (سچ خبریں) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیلی پولیس کے جرائم کے
جون
یوکرین کی جنگ 2025 میں بھی جاری، امن کے قیام کی تمام کوششیں ناکام
?️ 29 دسمبر 2025 یوکرین کی جنگ 2025 میں بھی جاری، امن کے قیام کی
دسمبر
یمنی افواج کا یمن کے اسٹریٹجک مقامات پر قبضہ
?️ 28 جولائی 2021سچ خبریں:یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے اس ملک کے تینوں صوبوں
جولائی
منصوبہ بند شرار ت کا مافیا(1)
?️ 27 جنوری 2023سچ خبریں:آل سعود ظالمانہ قوانین بنا کر اپنے مخالفین کو دبانے کی
جنوری
کیا امریکی حکومت گر سکتی ہے؟
?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی نمائندوں کے درمیان وفاقی بجٹ پر اختلاف کی شدت
ستمبر
صیہونی پولیس میں استعفوں کی لہر
?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: ایک صہیونی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ
ستمبر
شاباک میں صہیونی افسر کے تشدد کے کارنامہ
?️ 17 نومبر 2021سچ خبریں: عبرانی اخبار Haaretz نے عزت نفسو نامی اسرائیلی فوج کے
نومبر
یوکرین میں ممکنہ جنگ بندی کے عمل کی تفصیلات
?️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: نیویارک ٹائمز اخبار کی طرف سے، گزشتہ ہفتے ماہرین کے
مارچ