?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ دہشت گردی کو ختم کرنے میں پاکستان نے ایک کلیدی کردار ادا کیا ہے، ڈس انفو لیب کی رپورٹ نے بھارت کی حقیقت کھول کر رکھ دی، انفارمیشن ادارے پاکستان کا امیج بنانے میں ناکام رہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے پروپیگنڈہ پر اربوں روپے خرچ کیے،ڈس انفو لیب کی رپورٹ نے بھارت کی حقیقت کھول کر رکھ دی،ہماری پوزیشن ایسی ہے کہ ہمیں جھوٹ بولنے کی ضرورت نہیں،ہمیں عالمی اداروں تھینک ٹینکس کے پاس جانا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں وار فیر تبدیل ہوگیا ہے،امریکہ افغانستان میں جنگ جیت گیا تاہم افغانستان میں ایک جمہوریت کا نظام نہیں بنا سکا،عراق ففتھ جنڑیشن وار کا حصہ ہے،پاکستان کی سب سے بڑی غلظی ہے کہ کہ ہم نے افغانستان وار پہ کوئی کتاب ہی نہیں لکھی،ہم اپنا موقف پوری دنیا کو پہنچانے میں ناکام رہے۔
انہوں نے کہاکہ آئی ایس پی ار نے پاکستان کا موقف بہت احسن انداز میں پیش کیا ،بھارت نے فلم انڈسٹری کے ذریعے اپنا پیغام دنیا تک پہنچایا،پاکستان نے دہشت گردی میں بہت جانیں گوائیں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہمارا فوکس ہونا چاہیے کہ ہم آئی ایس پی ار اور تھینک ٹینکس کے درمیان ایک سسٹم کیسے قائم کریں،پاکستان اپنا سچ پوری دنیا کو نہیں بتا سکا۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کو ختم کرنے میں پاکستان نے ایک کلیدی کردار ادا کیا ہے ،انفارمیشن ادارے پاکستان کا امیج بنانے میں ناکام رہے۔


مشہور خبریں۔
شامی بحران کا واحد حل وفاقی نظام ہے: شامی ڈیموکریٹک فورسز سربراہ
?️ 26 دسمبر 2025شامی بحران کا واحد حل وفاقی نظام ہے: شامی ڈیموکریٹک فورسز سربراہ
دسمبر
امارات صیہونی مجرموں کی محفوظ پناہ گاہ
?️ 18 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے اپنی ایک
فروری
مستقبل میں بجلی سستی ہونے کی امید پیدا ہوگئی
?️ 13 اپریل 2024مظفرگڑھ: (سچ خبریں) پاکستان نے تھرمل پلانٹ کو شمسی توانائی میں تبدیل
اپریل
کیا اسلامی امت صیہونی جال میں پھنس سکتی ہے؟
?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں: پاکستان کی سینیٹ کے نمائندے نے امریکہ اور بعض عرب
اکتوبر
سینیٹ سے ریکوڈک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور تحفظ کا ترمیمی بل منظور
?️ 16 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) بلوچستان میں ریکوڈک کے تانبے اور سونے کی
دسمبر
جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے احتجاج کے خلاف طاقت کا استعمال
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں
جولائی
عراق کے شمال سے جنوب تک ترکی کی جارحیت سے ناراض ہیں: فواد حسین
?️ 27 جولائی 2022سچ خبریں: عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے اعلان کیا کہ بغداد
جولائی
یمن کی موجودہ صورتحال قابل قبول نہیں:یمنی وزیر خارجہ
?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:یمنی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم یمن بحران کا
جولائی