?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے واضح کیا ہے کہ پُرامن عام انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کے لیے حکومت پوری طرح تیار ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اعتراف کیا کہ فروری میں عام انتخابات سے قبل سیاسی رہنماؤں کو دہشت گردی کے خطرات درپیش ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے سیاسی رہنماؤں، بالخصوص سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمٰن کے حوالے سے تھریٹ الرٹ کا ذکر کیا۔
انہوں نے جلسوں اور اجتماعات کے دوران سیاسی رہنماؤں کے لیے دہشت گردی کے خطرے کا اعتراف کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کے موجودہ ماحول میں ایک اہم چیلنج قرار دیا۔
وزیر داخلہ نے یاددہانی کروائی کہ کہ ماضی میں بھی انتخابات کے دنوں میں دہشت گردی کے واقعات ہوچکے ہیں، سابق وزیراعظم شوکت عزیز، بے نظیر بھٹو اور نواب ثنا اللہ زہری اور میر سراج خان رئیسانی سمیت کئی سیاسی رہنماؤں کو 2002 کے بعد سے انتخابی مہم اور سیاسی جلسوں کے دوران نشانہ بنایا گیا۔
تاہم انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت کی جانب سے عوام کو آزادانہ طور پر اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت 8 فروری کے انتخابات کے لیے سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کے لیے تیار ہے لیکن انہوں نے پولنگ کے دوران سیکیورٹی فرائض کے لیے فوج کی دستیابی کی نشاندہی نہیں کی۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہماری نیم فوجی دستے انسداد دہشت گردی اور دیگر کارروائیوں میں مصروف ہیں لیکن اس سب کے باوجود ہم سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی ضرورت کو پورا کریں گے۔
یہ ریمارکس اس تناظر میں سامنے آئے کہ الیکشن کمیشن نے چند روز قبل وزارت داخلہ کو پولنگ اسٹیشنز کے باہر فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی اور 2 لاکھ 77 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کوئیک رسپانس فورس کی درخواست کی ہے۔
تفصیلات بتاتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ ان کی کمان میں آنے والی نیم فوجی دستے آپریشن میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے کچے کے علاقوں میں رینجرز مشکل حالات میں آپریشن کر رہی ہے، ایف سی (فرنٹیئر کور) بلوچستان میں سیکیورٹی کی بگڑتی صورتحال سے نمٹ رہی ہے، علاوہ ازیں خیبرپختونخواہ میں ایف سی دہشت گرد حملوں کا مقابلہ کر رہی ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران نگران وزیر داخلہ نے صحافیوں کو واضح کیا کہ انتخابات کے لیے فوج کی تعیناتی وزارت دفاع کا اختیار ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں جنگ کم از کم مزید سات ماہ تک جاری رہنے کا امکان
?️ 30 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے مشیر تساہی ہانگبی نے
مئی
دمشق کے ساتھ مفاہمت بھی اور شمالی شام پر قبضہ بھی؛اردگان کا متضاد موقف
?️ 21 مئی 2023رجب طیب اردگان نے شام کے ساتھ مفاہمت کے لیے آمادہ ہونے
مئی
ماحول کی بہتری کیلئے انتخابات ملتوی ہوجائیں تو آسمان نہیں گر پڑے گا، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 8 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا
جنوری
بشار اسد کی اہلیہ نے خاموشی توڑ دی
?️ 17 فروری 2025 سچ خبریں:بشار اسد کی اہلیہ نے طویل خاموشی کے بعد پہلی
فروری
قطر نے اسرائیلی وعدوں کے بجائے امریکا سے ضمانتیں مانگیں؛ وجہ؟
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی عبرانی اخبار Haaretz نے ایک باخبر ذریعے کا حوالہ
جنوری
سابق اسرائیلی انٹیلی جنس افسر: حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنانا کہیں بھی قیادت نہیں کرے گا
?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی انٹیلی جنس سروسز کے ایک سابق سینئر افسر، جو
دسمبر
شام میں علوی خواتین کو "الجولانی” دہشت گردوں نے کیا اغوا
?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: معلوماتی ذرائع کے مطابق، گزشتہ چند مہینوں میں سوریہ کے
جولائی
سابق وزیر علی محمد خان رہائی کے بعد چھٹی بار گرفتار
?️ 28 جون 2023 مردان: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما
جون