دہشت گرد بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے: وزیر داخلہ

وزیر داخلہ کی صحافی اطہر متین کے قتل کی شدید مذمت

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی شہادت کی اطلاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  دہشت گردی میں شہیدہونے فوجی جوان اور افسران ہماری قوم کا فخرہیں ،دہشتگرداپنی بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔

اپنے بیان میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ دہشت گردی میں شہیدہونے فوجی جوان اور افسران ہماری قوم کا فخرہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پوری قوم پاک افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہاکہ دہشتگرداپنی بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹانک میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، کامیاب آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے اور چار جوان بھی شہید ہوگئے، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت شاہ زیب عرف ذاکر اور دانیال کے ناموں سے ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد اغوا برائے تاوان ، ٹارگٹ کلنگ و دیگر واقعات میں مطلوب تھے، آپریشن میں بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولیاں تحویل میں لی گئیں ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ایک اور کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں کی، جہاں دہشتگردوں کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت چالباز اور امریکہ اس کا ساتھی ہے : اسامہ حمدان

?️ 15 فروری 2024سچ خبریں:تحریک حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا کہ اسرائیلی حکومت

پاکستان کی ازبکستان کو اہم پیش کش

?️ 11 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خیریں) وزیر اعظم عمران خان نے ازبکستان کے وزیر خارجہ

عمران خان کا ’عدلیہ کی آزادی‘ کیلئے 4 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج کا اعلان

?️ 1 اکتوبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف  نے ’عدلیہ کی آزادی‘ کے لیے

متحدہ عرب امارات نے کورونا ویکسین نہ لگانے والوں کے خلاف اہم اعلان کردیا

?️ 22 اپریل 2021دبئی (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات نے کورونا ویکسین نہ لگانے والوں

غزہ میں ایندھن کی شدید کمی؛ اسپتال موت کے گڑھ 

?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:غزہ میں جنگ اور مسلسل محاصرے کے باعث 80 فیصد

2008 کے بعد سے اسرائیلی فوج پر رہائشیوں کے اعتماد میں کمی

?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:  القدس نیٹ ایک اسرائیلی ادارے کی طرف سے کرائے گئے

صیہونی حکومت نے کیے غزہ کے جنوب اور شمال میں فضائی حملے

?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:  آج صبح اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے جنوبی غزہ کی پٹی

عمران خان حکومت کے خاتمے میں کس کا ہاتھ ہے؟

?️ 12 اگست 2023سچ خبریں: پاکستانی سرکاری دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی محکمہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے