?️
پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کو منظور کرانے کیلئے حکومت دھونس و دھاندلی کی بجائے ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات کرے، ہر ترمیم پر بحث ہونی چاہیے۔ حکومت نمبر پورے کرکے دکھائے پھر دیکھیں گے۔
پشاور ہائیکورٹ میں ضمانت کیس میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی نے کہا کہ شہباز شریف اور محسن نقوی بتائیں کیا وہ جبر و ظلم کررہے ہیں۔
اگر ظلم و جبر میں وہ ملوث نہیں تو چھپے ہاتھ کو عیاں کریں۔ ہمارے بیشتر ساتھیوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ ایک ارب سے 3 ارب روپے تک ہمارے ارکان اسمبلی کو آفر دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت آئینی ترمیم کرنا چاہتی ہے تو دھونس کے بجائے بیٹھ کر بات کرے۔
آئینی کمیٹی کے اجلاس میں بار کونسلز کے نمائندوں کو بلانا چاہیے۔حکومت کے پاس آئینی ترمیم کیلئے نمبر پورے نہیں۔
ایوان میں نمبر پورے کرنا حکومت کا کام ہے۔ مجھے قومی اسمبلی کے اجلاس میں جانا ہے اور متعدد مقدمات مجھ پر درج کئے گئے ہیں۔رہنماء پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ مولانا کی جانب سے بار کونسلز کو آئینی ترمیم کا مسودہ دینے کی تجویز آئی ہے، جس کی ہم حمایت کرتے ہیں۔دریں اثنا ءپشاور ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب، بیرسٹر سیف، مشال یوسفزئی اور وزیر زادہ کی راہداری ضمانت منظور کر لی۔
چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے درخواستوں پر سماعت کی جس کے دوران بیرسٹرمحمد علی سیف، مشال یوسفزئی اور وزیر زادہ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے درخواست گزاروں کی 3 ہفتوں کیلئے راہداری ضمانت منظور کر لی۔بعد ازاں چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی راہداری ضمانت کی درخواست پر بھی سماعت کی۔دورانِ سماعت عمرایوب نے کہا کہ ڈی چوک پراحتجاج کے بعد مجھے 22 مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے، اسمبلی اجلاس کیلئے جانا چاہتا ہوں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے۔عدالت عالیہ نے 7 نومبر تک عمر ایوب کی راہداری ضمانت بھی منظور کرلی۔


مشہور خبریں۔
بجلی صارفین کے لیے مختلف سلیب متعارف
?️ 3 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) بجلی صارفین کیلئے 10 سلیب متعارف‘ ہر سلیب کے مختلف
جون
غزہ جنگ کے خاتمے کا کیا مطلب ہے؟ صیہونی وزیر کی زبانی
?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر نے دعویٰ کیا
نومبر
مدورو کی گرفتاری کا معمہ؛ "ملٹری آپریشن” یا "ایگزٹ پر اتفاق”؟
?️ 3 جنوری 2026سچ خبریں: "نکولس مادورو” کی گرفتاری اور ان کی ونزوئلا سے روانگی
یوکرائن پر تو حملہ نہیں ہوا؛مغربی ممالک کا سفید جھوٹ بے نقاب
?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں نے حالیہ دنوں میں یہ
فروری
120 فلسطینی شہداء کی میتیں غزہ کی وزارت صحت کے حوالے کر دی گئیں
?️ 17 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے اسرائیلی حکومت سے
اکتوبر
فیس بک اور انسٹاگرام پر بچوں کے جنسی استحصال کا مواد موجود ہونے کا انکشاف
?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک تازہ تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ فیس بک
دسمبر
خطے میں بڑہتی ایران کی طاقت کو دیکھتے ہوئے امریکا اور اسرائیل میں کھلبلی مچ گئی
?️ 8 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) اس میں کوئی شک نہیں کہ ایران اس وقت
مئی
کچھ لوگ یمنی جنگ میں شکست کا بدلہ لبنان سے لینا چاہتے ہیں: حزب اللہ
?️ 31 اکتوبر 2021سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ میں سربراہ محمد رعد نے کہا کہ آج ہمیں
اکتوبر