?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جو چیزیں بیرون ملک سے لائی جارہی ہیں ان کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے مہنگائی صرف پاکستان میں ہی نظر نہیں آنی چاہئے بلکہ عالمی سطح پر مہنگائی ہے اور اشیاء کی قیمتیں بڑھی ہیں، بھارت میں پاکستان کی نسبت مہنگائی کا ریشو زیادہ ہے، مہنگائی ہے لیکن دنیا کی نسبت پاکستان میں کم ہے۔
تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ دنیاکی نسبت پاکستان میں معاشی حالات بہتر ہیں، فنانس بل کے ذریعے عوام متاثر نہیں ہونگے، ٹیکسز کا بوجھ نہیں پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ پورےخطےمیں پاکستان میں پٹرول کی قیمت کم ہے،مشکلات ہیں تسلیم کرتا ہوں لیکن آئندہ5ماہ میں قیمتیں کم ہونگی۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ جو چیزیں بیرون ملک سے لائی جارہی ہیں ان کی قیمتیں بڑھی ہیں، عالمی سطح پر مہنگائی ہے بہت سی چیزوں کی قیمتیں بڑھی ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے لیکن ہم بہت چیزیں درآمد کرتے ہیں، توقع ہے عالمی مارکیٹ میں تیل اور گیس کی قیمتیں کم ہوں گی، عالمی سطح پر قیمتیں کم ہونےکی وجہ سے پاکستان کو بھی فائدہ ہوگا۔


مشہور خبریں۔
آج قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے ایک برا دن ہے: صہیونی تجزیہ کار
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: سی این این نے صہیونی تجزیہ کاروں کے حوالے سے
جولائی
یروشلم اور مغربی کنارے میں اسرائیل آبادی غیر قانونی ہے: ماسکو
?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں مغربی
اکتوبر
پاکستان میں حالیہ سیلاب دنیا کی 10 بدترین قدرتی آفات میں شامل
?️ 17 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) رسک ماڈلنگ فرم (آر ایم ایس) کے مطابق پاکستان
نومبر
ایرانی میزائل حملہ آوروں کو منھ توڑ جواب دیتے ہیں: امریکی ویب سائٹ
?️ 7 جون 2022سچ خبریں: ایک امریکی فوجی تجزیاتی ویب سائٹ کے مطابق، ایران کے
جون
جولانی غیر ملکی منصوبوں کا ایجنٹ ہے
?️ 26 نومبر 2025 جولانی غیر ملکی منصوبوں کا ایجنٹ ہے ولید الدرویش، سابق رکن
نومبر
خیبرپختونخواہ میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ایکشن پلان تیار
?️ 26 مارچ 2025پشاور: (سچ خبریں) کے پی کے حکومت نے دہشتگردی کے خاتمے اور
مارچ
حکومت کی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے اربوں روپے کی منظوری
?️ 27 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزیراعظم
مارچ
صیہونی میڈیا کا یمنی میزائل طاقت کا اعتراف
?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں:عبری زبان کے میڈیا نے یمن کی عسکری قوت، خاص طور
دسمبر